Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 226
وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ
وَاَنَّهُمْ : اور یہ کہ وہ يَقُوْلُوْنَ : وہ کہتے ہیں مَا : جو لَا يَفْعَلُوْنَ : وہ کرتے نہیں
اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں
226۔ وانھم یقولون مالایفعلون۔ وہ اپنے اشعار میں جھو ٹ بولتے ہیں اور وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے یہ یہ بات کہی اور وہ جھوٹے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا اگر کسی کے پیٹ میں لہو، پیپ بھرا ہوا اس کی صحت کو غارت کردے تو اس سے بہتر ہے کہ اس کے اندر شعر بھرے ہوں ۔ پھر اس سے مسلمان شعراء کا استثنی کیا جو زمانہ جاہلیت کے شعراء کا جواب دیتے ہیں اور کفار کے اشعار کی ہجو کرتے ہیں اور نبی کریم اور ان کے صحابہ کرام کی طرف سے دفاع کرتے ہیں ان میں سے حسان بن ثابت، عبداللہ بن رواحہ، کعب بن مالک ہیں۔
Top