Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 9
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۠   ۧ
رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اِنَّكَ : بیشک تو جَامِعُ : جمع کرنیوالا النَّاسِ : لوگوں لِيَوْمٍ : اس دن لَّا رَيْبَ : نہیں شک فِيْهِ : اس میں اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَا يُخْلِفُ : نہیں خلاف کرتا الْمِيْعَادَ : وعدہ
اے پروردگار تو اس روز جس (کے آنے) میں کچھ شک نہیں سب لوگوں کو (اپنے حضور میں) جمع کرلے گا۔ بیشک خدا خلاف وعدہ نہیں کرتا
9۔ (ربنا۔۔۔۔۔۔ لیوم اے ہمارے رب ! بیشک تو لوگوں کو قیامت کے دن جمع کرنے والا ہے) فیصلے کے دن ۔ بعض نے کہا کہ لیوم میں لام بمعنی (فی) کے ہے (لاریب فیہ جس کے واقع ہونے میں کوئی شک نہیں) اس دن کے واقع ہونے کے بارے میں کوئی شک نہیں اور وہ قیامت کا دن ہے ۔ (ان اللہ لایخلف المیعاد بیشک اللہ وعدہ کے خلاف نہیں کرتا) میعاد فعال کے وزن پر ہے وعد سے ہے ۔
Top