Dure-Mansoor - Aal-i-Imraan : 9
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۠   ۧ
رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اِنَّكَ : بیشک تو جَامِعُ : جمع کرنیوالا النَّاسِ : لوگوں لِيَوْمٍ : اس دن لَّا رَيْبَ : نہیں شک فِيْهِ : اس میں اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَا يُخْلِفُ : نہیں خلاف کرتا الْمِيْعَادَ : وعدہ
اے ہمارے رب ! بیشک آپ لوگون کو اس دن میں جمع فرمانے والے ہیں جس میں کوئی شک نہیں۔ بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں فرماتا۔
(1) ابن النجار نے اپنی تاریخ میں جعفر بن محمد خلدی (رح) سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کیا گیا کہ آپ نے فرمایا جو شخص یہ آیت کسی ایسی چیز پر پڑھے گا جو اس سے گم ہوگئی تو اللہ تعالیٰ اس کو اس پر لوٹا دیں گے لفظ آیت ” ربنا انک جامع الناس لیوم لا ریب فیہ ان اللہ لا یخلف المیعاد “ اے اللہ اے لوگوں کے جمع کرنے والے اس دن کے لیے جس میں کوئی شک نہیں میرے اور میرے مال کو جمع فرما دے بلا شبہ آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔
Top