Tafseer-e-Baghwi - Al-Ahzaab : 3
وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا
وَّتَوَكَّلْ : اور بھروسہ رکھیں آپ عَلَي اللّٰهِ ۭ : اللہ پر وَكَفٰي : اور کافی ہے بِاللّٰهِ : اللہ وَكِيْلًا : کارساز
اور خدا پر بھروسہ رکھنا اور خدا ہی کارساز کافی ہے
3، و توکل علی اللہ ، اللہ (کے دین) کی رسی کو مضبوطی سے تھا مے رکھو۔ یعنی اللہ پر مکمل بھروسہ کرو۔ ، وکفی باللہ وکیلا، اور وہی تمہارامحافظ ہے وہی تمہارے رزق کا کفیل ہے۔
Top