Kashf-ur-Rahman - Al-Ahzaab : 3
وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا
وَّتَوَكَّلْ : اور بھروسہ رکھیں آپ عَلَي اللّٰهِ ۭ : اللہ پر وَكَفٰي : اور کافی ہے بِاللّٰهِ : اللہ وَكِيْلًا : کارساز
اور آپ خدا پر بھروسہ رکھئے اور اللہ تعالیٰ کار ساز ہونے کے اعتبار سے کافی ہے
3۔ اور آپ اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھیے اور اسی پر توکل کیجئے اور اللہ تعالیٰ با اعتبار کار ساز ہونے کے کافی ہے اور اللہ تعالیٰ بس ہے کام بنانے والا ۔ یعنی آپ اللہ پر توکل رکھیئے جیسا کہ آپ کیا کرتے ہیں ہمیشہ ایسا ہی توکل اور بھروسہ رکھا کیجئے اللہ تعالیٰ کار ساز اور کام بنانے کو کافی اور بس ہے۔
Top