Tafseer-e-Baghwi - An-Najm : 62
فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩  ۞   ۧ
فَاسْجُدُوْا : پس سجدہ کرو لِلّٰهِ : اللہ کے لیے وَاعْبُدُوْا : اور عبادت کرو
اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو ؟
61 ۔” وانتم سامدون “ تم بےپروا غافل ہو اور السمود کسی شے سے غافل ہونا اور کھیل کود کرنا۔ کہا جاتا ہے ” دعا ننا سمودک “ یعنی ” لھوک “ یہ والبی اور عوفی رحمہما اللہ کی روایت ہے۔ ابن عباس ؓ سے اور عکرمہ (رح) نے ان سے نقل کیا ہے کہ یہ اہل ایمان کی لغت میں گانا ہے وہ لوگ جب قرآن سنتے تو گانے لگتے اور کھیل کود کرتے اور ضحاک (رح) فرماتے متکبر ہو اور مجاہد (رح) فرماتے ہیں ” مبروطون “ ان سے پوچھا گیا برطمہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا اعراض کرنا۔
Top