Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 168
وَ قَطَّعْنٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اُمَمًا١ۚ مِنْهُمُ الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنْهُمْ دُوْنَ ذٰلِكَ١٘ وَ بَلَوْنٰهُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
وَقَطَّعْنٰهُمْ : اور پراگندہ کردیا ہم نے انہیں فِي الْاَرْضِ : زمین میں اُمَمًا : گروہ در گروہ مِنْهُمُ : ان سے الصّٰلِحُوْنَ : نیکو کار وَمِنْهُمْ : اور ان سے دُوْنَ : سوا ذٰلِكَ : اس وَبَلَوْنٰهُمْ : اور آزمایا ہم نے انہیں بِالْحَسَنٰتِ : اچھائیوں میں وَالسَّيِّاٰتِ : اور برائیوں میں لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَرْجِعُوْنَ : رجوع کریں
اور ہم نے ان کو جماعت جماعت کر کے ملک میں منتشر کردیا۔ بعض ان میں سے نیکو کار ہیں اور بعض اور طرح کے (یعنی بدکار) اور ہم آسائشوں اور تکلیفوں (دونوں) سے ان کی آزمائش کرتے رہے تاکہ (ہماری طرف) رجوع کریں۔
168 (وقطعنھم فی الارض امماً ) یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کو فرقوں میں تقسیم کردیا تو ان کی قوت منتشر ہوگئی (منھم الصلحون) ابن عباس ؓ اور مجاہد (رح) فرماتے ہیں کہ وہ لوگ مراد ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کا زمانہ پایا اور ایمان لے آئے (ومنھم دون ذلک) یعنی جو کفر پر باقی رہے (ویلونھم بالحسنت) ہریالی اور عافیت دے کر (والسیات ) خشک سالیا ور سختی کے ساتھ (لعلھم یرجعون) تاکہ وہ اپنے رب کی اطاعت کی طرف آجائیں اور توبہ کرلیں۔
Top