Siraj-ul-Bayan - Al-Ankaboot : 41
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ
اَمْ : یا عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ : ان کے پاس غیب ہے فَهُمْ يَكْتُبُوْنَ : تو وہ لکھ رہے ہیں
کیا ان کو بھید کی خبر ہے ۔ سو وہ لکھ (ف 3) رکھتے ہیں
3: انکار کی ایک وجہ یہ ہوسکتی تھی ۔ کہ علوم نبوت کے علاوہ کچھ ان کے پاس بھی اسرار اور رموز ہوں ۔ اور یہ ان پر قانع ہوں ۔ مگر یہ بات بھی تو نہیں میسر تھی ۔ حضور ﷺ پر نبوت کی نعمت تمام ہوچکی تھی ۔ اور غیوب کی سب راہیں مسدود ۔ یہ ناممکن تھا کہ اس مہیط وحی والہام کے علاوہ کہیں یہ بھی فیوض کا دریا جاری ہو ۔ اور نبوت و رسالت کو چھوڑ کر تذکیر اور عبرت پذیری کے کچھ دوسرے وسائل بھی ہوں ۔ اس لئے بہتر یہی تھا ۔ کہ یہ لوگ اپنے معتقدات وہم و خیال کو چھوڑ کر حضور ﷺ کی اطاعت کرتے اور عقل سے کام لے کر اسلام کی صداقتوں کو مان لیتے ۔
Top