Tafseer-Ibne-Abbas - Az-Zukhruf : 83
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ
فَذَرْهُمْ : تو چھوڑ دو ان کو يَخُوْضُوْا : بحثیں کریں وَيَلْعَبُوْا : اور کھیلتے رہیں حَتّٰى يُلٰقُوْا : یہاں تک کہ وہ جاملیں يَوْمَهُمُ : اپنے دن سے الَّذِيْ : وہ جو يُوْعَدُوْنَ : وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
تو ان کو بک بک کرنے اور کھیلنے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کو دیکھ لیں
سو آپ ان کو اسی جھوٹ اور قرآن کے ساتھ مذاق کے مشغلہ میں رہنے دیجیے، یہاں تک کہ ان کو اس دن کا سامنا کرنا پڑے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اور اس میں موت و عذاب دونوں باتیں ہیں۔
Top