Tafseer-Ibne-Abbas - Al-Haaqqa : 51
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَحَقُّ الْيَقِيْنِ : البتہ حق ہے یقینی
اور کچھ نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے۔
(51۔ 52) اور یہ قرآن کریم تحقیقی اور یقینی بات ہے کیونکہ یہ میرا کلام ہے جس کو میں نے بذریعہ جبریل امین معزز و مکرم رسول پر اتارا ہے یا یہ کہ قیامت کے دن جو کافروں کے لیے حسرت و ندامت کا ذکر کیا ہے وہ قطعا اور یقینا ان پر ہوگی۔ سو آپ اپنے پروردگار کی نماز پڑھیے یا یہ کہ عظیم الشان پروردگار کی توحید کا ذکر کیجیے۔
Top