Anwar-ul-Bayan - Al-Haaqqa : 51
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ لَحَقُّ الْيَقِيْنِ : البتہ حق ہے یقینی
اور کچھ نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے۔
(69:51) وانہ لحق الیقین لام تاکید کا ہے حق الیقین : صفت کی اضافت موصوف کی طرف ہے حق صفت ہے اور یقین موصوف ہے۔ مطلب انہ الیقین الحق : یعنی ایسا یقین جو سراسر حق ہے جس میں باطل کی ذرا ملاوٹ تک نہیں۔ یہاں حق کی یقین کی طرف اضافت تاکید اور زیادت توضیح کے لئے ہے۔ بغوی نے لکھا ہے ۔ اضافت الیٰ نفسہ ہے یقین اور حق دونوں ایک ہیں لیکن لفظ دو ہیں۔
Top