Jawahir-ul-Quran - Al-A'raaf : 10
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور بیشک مَكَّنّٰكُمْ : ہم نے تمہیں ٹھکانہ دیا فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنائے لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْهَا : اس میں مَعَايِشَ : زندگی کے سامان قَلِيْلًا : بہت کم مَّا تَشْكُرُوْنَ : جو تم شکر کرتے ہو
اور ہم نے تم کو جگہ دی زمین میں9 اور مقرر کریں اس میں تمہارے لئے روزیاں تم بہت کم شکر کرتے ہو  
9 یہ حضرت پیغمبر خدا ﷺ کی دعوت قبول کرنے کی ترغیب ہے۔ “ مَعَايِشَ ”، معیشۃ کی جمع ہے مراد ذریعہ معاش ہے۔ یعنی ہم نے زمین میں تم کو تمکین دی اور اس میں تمہاری روزی کے لیے کئی اسباب و ذرائع مہیّا کیے اللہ کے ان انعامات کے شکرانے میں تمہیں اس کے احکام کا اتباع کرنا چاہئے اور اس کے رسول کی دعوت کو دل و جان سے قبول کرنا چاہئے۔
Top