Tafseer-e-Mazhari - Al-A'raaf : 10
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور بیشک مَكَّنّٰكُمْ : ہم نے تمہیں ٹھکانہ دیا فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنائے لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْهَا : اس میں مَعَايِشَ : زندگی کے سامان قَلِيْلًا : بہت کم مَّا تَشْكُرُوْنَ : جو تم شکر کرتے ہو
اور ہم ہی نے زمین میں تمہارا ٹھکانہ بنایا اور اس میں تمہارے لیے سامان معشیت پیدا کئے۔ (مگر) تم کم ہی شکر کرتے ہو
ولقد مکنکم فی الارض اور بیشک ہم نے تم کو زمین پر جمایا۔ یعنی زمین پر رہنے کھیتی اور دوسرے کاروبار کرنے کی ہم نے تم کو قدرت عطا کی۔ وجعلنا لکم فیہا معایش اور ہم نے تمہارے لئے اس میں سامان زندگی پیدا کیا۔ معایش مَعِیْشَۃٌکی جمع ہے یعنی زندگی بسر کرنے کے اسباب کھیتی باڑی مویشی کھانے پینے کا سامان ‘ تجارت اور کمائی کے پیشے وغیرہ۔ قلیلا ما تشکرون (مگر) تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہو۔ یعنی میرے ان احسانات کا تم تھوڑا شکریہ یا تھوڑے وقت شکریہ ادا کرتے ہو۔
Top