Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 10
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور بیشک مَكَّنّٰكُمْ : ہم نے تمہیں ٹھکانہ دیا فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنائے لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْهَا : اس میں مَعَايِشَ : زندگی کے سامان قَلِيْلًا : بہت کم مَّا تَشْكُرُوْنَ : جو تم شکر کرتے ہو
اپنے آپ کو خسارے میں ڈال لیا اور بیشک ہم نے تم کو زمین میں رہنے کو جگہ دی اور اس میں تمہار لئے ہم نے اسبابِ معیشت و زندگانی مہیا کئے مگر تم لوگ بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو
10 اور بلاشبہ ہم نے تم کو زمین پر بسنے اور رہنے کو جگہ دی اور زمین میں ہم نے تمہارے لئے اسبابِ زندگی اور سامانِ معیشت پیدا کئے لیکن باوجود اس کے تم لوگ بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو۔ یعنی بجائے شکر کی بجاآوری کے کفرانِ نعمت کرتے ہو اور شکر کثیر کی جگہ بہت کم شکر بجا لاتے ہو۔
Top