Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 64
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ
اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ تعالیٰ هُوَ رَبِّيْ : وہ رب ہے میرا وَرَبُّكُمْ : اور رب تمہارا فَاعْبُدُوْهُ : پس عبادت کرو اس کی ھٰذَا : یہ ہے صِرَاطٌ : راستہ مُّسْتَقِيْمٌ : سیدھا
بیشک وہ اللہ ہی میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے سو تم اسی کی عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے
(64) بلا شبہ اللہ تعالیٰ جو ہے وہی میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے سو تم اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے یہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم (علیہ السلام) کی تعلیم کا خلاصہ ہے اس میں کہیں ان کے معبود ہونے کا ذکر نہیں ، بنیات سے مراد معجزات مختلف فیہ سے مراد وہ بعض دینی مسائل جس میں بعض لوگوں نے آپس میں اختلاف کیا تھا۔
Top