Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 159
اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِیْ شَیْءٍ١ؕ اِنَّمَاۤ اَمْرُهُمْ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ یُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جنہوں نے فَرَّقُوْا : تفرقہ ڈالا دِيْنَهُمْ : اپنا دین وَكَانُوْا : اور ہوگئے شِيَعًا : گروہ در گروہ لَّسْتَ : نہیں آپ مِنْهُمْ : ان سے فِيْ شَيْءٍ : کسی چیز میں (کوئی تعلق) اِنَّمَآ : فقط اَمْرُهُمْ : ان کا معاملہ اِلَى اللّٰهِ : اللہ کے حوالے ثُمَّ : پھر يُنَبِّئُهُمْ : وہ جتلا دے گا انہیں بِمَا : وہ جو كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ : کرتے تھے
بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور مختلف فرقے بن گئے آپ کو ان سے کچھ سروکار نہیں ان کا معاملہ صرف خدا کے سپرد ہے پھر وہی ان کو بتادے گا جو وہ کیا کرتے تھے ۔
159 بلاشبہ جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے جدا جدا کردیا اور مختلف گروہ بن گئے۔ آپ کا ان سے کوئی تعلق اور آپ کو ان سے کوئی سروکار نہیں ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے پھر جو کچھ وہ کیا کرتے تھے اللہ تعالیٰ ہی ان کو بتادے گا اور جتلا دے گا۔ یعنی جن لوگوں نے اس دین کو جوان کو دیا گیا تھا پوری طرح قبول نہ کیا اور پورے دین پر عمل نہیں کیا یا اس دین میں شرک و بدعت کی آمیزش کردی اور اس طرح اپنے دین کو ٹکڑے کردیا اور مختلف پارٹیوں میں اور گروہوں میں تقسیم ہوگئے تو ایسے لوگوں سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ان کا معاملہ خدا کے سپرد ہے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کاموں کی حقیقت سے آگاہ فرمادے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔
Top