Kashf-ur-Rahman - Al-Mulk : 27
فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓئَتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ
فَلَمَّا : پھر جب رَاَوْهُ : وہ دیکھ لیں گے اس کو زُلْفَةً : نزدیک سِيْٓئَتْ : بگڑ جائیں گے وُجُوْهُ الَّذِيْنَ : چہرے ان لوگوں کے كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا وَقِيْلَ : اور کہہ دیاجائے گا هٰذَا الَّذِيْ : یہ ہے وہ چیز كُنْتُمْ : تھے تم بِهٖ : ساتھ اس کے تَدَّعُوْنَ : تم تقاضا کرتے
پھر جب اس روز قیامت کو قریب آتا ہوا دیکھیں گے تو اس وقت منکرین حق کی شکلیں بگڑ جائیں گی اور کہا جائے گا یہی وہ عذاب ہے جس کا تم سخت تقاضا کیا کرتے تھے۔
(27) کہ جب اس روز قیامت یا اس وعدہ قیامت کو قریب اور پاس آتا ہوا دیکھیں گے تو اس وقت ان منکرین حق اور کفر پیشہ لوگوں کے چہرے اور شکلیں بگڑ جائیں گی اور اس وقت کہا جائے گا یہی وہ عذاب ہے جس کا تم سخت تقاضا کیا کرتے تھے اور تاکید کے ساتھ مانگا کرتے تھے۔ یعنی جس وعدے کا تعین کر ارہے ہو اور تاریخ اور وقت کی تعیین کر ارہے ہو جب وہ وعدہ آئے گا اور وہ قیامت قریب آجائے گی تو کافروں کی صورتیں اور ان کی شکلیں مارے غم اور پریشانی کے بگڑ جائیں گی اور اس وقت ان سے کہا جائے گا یہی تو وہ دن ہے جس کا تم تقاضا کیا کرتے تھے۔
Top