Kashf-ur-Rahman - Al-Mulk : 6
وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ
وَلِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا : اور ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے ساتھ عَذَابُ : عذاب ہے جَهَنَّمَ : جہنم کا وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ : اور کتنا برا ہے ٹھکانہ۔ لوٹنے کی جگہ
اور جو لوگ اپنے رب کا انکار کرتے ہیں ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور وہ جہنم بہت بری جگہ ہے۔
(6) اور جو لوگ اپنے پروردگار کی توحیدکا انکار کرتے اور جو اپنے پروردگار کے ساتھ کافرانہ شیوہ رکھتے ہیں تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور وہ جہنم باز گشت بہت بری جگہ ہے۔ یعنی اپنے پروردگار کی توحید کا انکار کرتے ہیں اور دین حق کے منکر ہیں تو ان کا حشر بھی وہی ہوگاجو شیاطین کا ہوگا۔
Top