Madarik-ut-Tanzil - Aal-i-Imraan : 127
لِیَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَوْ یَكْبِتَهُمْ فَیَنْقَلِبُوْا خَآئِبِیْنَ
لِيَقْطَعَ : تاکہ کاٹ ڈالے طَرَفًا : گروہ مِّنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْٓا : انہوں نے کفر کیا اَوْ : یا يَكْبِتَھُمْ : انہیں ذلیل کرے فَيَنْقَلِبُوْا : تو وہ لوٹ جائیں خَآئِبِيْنَ : نامراد
(یہ خدا نے) اس لیے (کیا) کہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک یا انہیں ذلیل و مغلوب کر دے کہ (جیسے آئے تھے ویسے ہی) ناکام واپس جائیں
قتل کفار کی بشارت : 127: لِیَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اَوْیَکْبِتَہُمْ فَیَنْقَلِبُوْا خَآئِبِیْنَ (تاکہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک کردے) قتل وقید کے ذریعے چناچہ بدر میں ستر کافر قتل ہوئے اور سترسردار قید ہوئے۔ لِیَقْطَعَ کی لام۔ نمبر 1۔ لَقَدْنَصَرَکُمُ اللّٰہُ سے متعلق ہے یا نمبر 2۔ وَمَا النَّصْرُ اِلاَّ مِنْ عِنْدَ اللّٰہِ سے متعلق ہے یا نمبر 3۔ یُمْدِدْکُمْ رَبُّکُمْ سے متعلق ہے۔ اَوْیَکْبِتَہُمْ یا انکو رسوا کرے اور شکست سے غصہ دلا کر لوٹائے۔ الکبت۔ دراصل شدید بزدلی جو دل میں رچ جائے اور اسکی وجہ سے آدمی منہ کے بل گرجائے۔ فَیْنَقَلِبُوْا خَآئِبِیْنَ پس وہ اپنے شہروں کو اس حالت میں لوٹیں کہ اپنے مقصد میں ناکام ہوں۔
Top