Madarik-ut-Tanzil - Al-Mulk : 8
تَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ
تَكَادُ : قریب ہے کہ تَمَيَّزُ : پھٹ جائے مِنَ الْغَيْظِ : غضب سے۔ غصے سے كُلَّمَآ : جب کبھی اُلْقِيَ فِيْهَا : ڈالی جائے گی اس میں فَوْجٌ : کوئی فوج۔ لوگوں کا گروہ سَاَلَهُمْ : پوچھیں گے ان سے خَزَنَتُهَآ : ان کے داروغہ۔ چوکیدار اَلَمْ يَاْتِكُمْ : کیا نہیں آیا تھا تمہارے پاس نَذِيْرٌ : کوئی ڈرانے والا
گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی جب اس میں ان کی کوئی جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ہدایت کرنیولا نہیں آیا تھا ؟
زبانیہ کا سوال : 8 : تَکَادُ تَمَیَّزُ (ایسامعلوم ہوتا ہے کہ غصہ کے مارے پھٹ پڑے گی) تمیز یہ تتمیز ہے پھٹنا اور ٹکڑے ٹکڑے ہونا۔ مِنَ الْغَیْظِ (کفار پر غصہ کی بناء پر) جہنم کے بہت زیادہ ابال کو استعارۃً اس طرح قرار دیا گویا وہ سخت غصہ میں لال پیلی ہے۔ کُلَّمَآ اُلْقِیَ فِیْھَا فَوْجٌ (جب بھی اس میں کوئی گروہ ڈالاجائے گا) کفار کی جماعت مراد ہے۔ سَاَ لَھُمْ خَزَنَتُہَآ (تو اس کے محافظ ان لوگوں سے پوچھیں گے) خزنہؔ سے مالک اور اس کے مددگار زبانیہ مراد ہیں اور یہ سوال زجرو تذلیل کیلئے ہوگا۔ اَلَمْ یَاْتِکُمْ نَذِیْرٌ (کیا تمہارے پاس ڈرانے والا نہیں آیا تھا) وہ رسول جو تمہیں اس عذاب سے ڈرائے۔
Top