Madarik-ut-Tanzil - Al-A'raaf : 19
وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ
وَيٰٓاٰدَمُ : اور اے آدم اسْكُنْ : رہو اَنْتَ : تو وَزَوْجُكَ : اور تیری بیوی الْجَنَّةَ : جنت فَكُلَا : تم دونوں کھاؤ مِنْ حَيْثُ : جہاں سے شِئْتُمَا : تم چاہو وَلَا تَقْرَبَا : اور نہ قریب جانا هٰذِهِ : اس الشَّجَرَةَ : درخت فَتَكُوْنَا : پس ہوجاؤ گے مِنَ : سے الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
اور (ہم نے) آدم (سے کہا کہ) تم اور تمہاری بیوی بہشت میں رہو سہو اور جہاں سے چاہو (اور جو چاہو) نوش جان کرو مگر اس درخت کے پاس نہ جانا ورنہ گنہگار ہوجاؤ گے۔
آدم ( علیہ السلام) کی جنت میں رہائش : آیت 19: وَیٰٓاٰدَمُ (اور اے آدم) اور ہم نے کہا اے آدم، ابلیس کو جنت سے خارج کردینے کے بعد اسْکُنْ اَنْتَ وَزَوْجُکَ الْجَنَّۃَ (تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو) تم دونوں اس کو اپنا مسکن بنائو۔ فَکُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَ بَاھٰذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَکُوْنَا (پھر جس جگہ سے تم چاہو کھائو مگر دونوں اس درخت کے پاس نہ جانا۔ ورنہ ان لوگوں کے شمار میں آجائو گے) پس تم ہوجائوگے مِنَ الظّٰلِمِیْنَ (جن سے نامناسب کام ہوجایا کرتا ہے)
Top