Madarik-ut-Tanzil - An-Naba : 30
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠   ۧ
فَذُوْقُوْا : پس چکھو فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ : پس ہرگز نہ ہم زیادہ دیں گے تم کو اِلَّا عَذَابًا : مگر عذاب
سو (اب) مزہ چکھو ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے
30 : فَذُوْقُوْا (پس تم مزہ چکھو) یعنی تم اپنی سز اچکھو ! اور طریق التفات یہ شدت غضب کیلئے شاہد ہے۔ فَلَنْ نَّزِیْدَکُمْ اِلَّا عَذَابًا (پس تم مزہ چکھو کہ ہم تمہاری سزا ہی بڑھاتے چلے جائیں گے) حدیث میں وارد ہے اہل نار پر سب سے زیادہ سخت آیت قرآن مجید میں یہ آیت ہے۔ (رواہ ابن ابی حاتم، بحوالہ حاشیہ کشاف)
Top