Tafseer-e-Saadi - An-Naba : 30
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠   ۧ
فَذُوْقُوْا : پس چکھو فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ : پس ہرگز نہ ہم زیادہ دیں گے تم کو اِلَّا عَذَابًا : مگر عذاب
سو (اب) مزہ چکھو ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے
(فَذُوْقُوْا) پس چکھو۔ اس دردناک عذاب اور دائمی رسوائی کو اے جھٹلانے والو۔ (فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا) ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے پس ہر آن ان کا عذاب بڑھتا رہے گا اہل جہنم کے عذاب کی شدت کے بارے میں یہ سخت ترین آیت ہے اللہ تعالیٰ ہمیں جہنم سے بچائے۔ آمین۔
Top