Tafseer-e-Mazhari - Az-Zukhruf : 74
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ عَذَابِ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَۚۖ
اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ : بیشک مجرم لوگ فِيْ عَذَابِ جَهَنَّمَ : جہنم کے عذاب میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہنے والے ہیں
(اور کفار) گنہگار ہمیشہ دوزخ کے عذاب میں رہیں گے
ان المجرمین فی عذاب جھنم خلدون بیشک نافرمان (یعنی کافر) دوزخ کے عذاب میں ہمیشہ رہیں گے۔ الْمُجْرِمِیْنَ یعنی پکے مجرم۔ مراد کافر ہیں ‘ کیونکہ مؤمنوں کے مقابل مجرموں کا ذکر کیا گیا ہے ‘ اسلئے مجرموں سے مراد کافر ہیں۔
Top