Al-Qurtubi - Al-Haaqqa : 10
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً
فَعَصَوْا : تو انہوں نے نافرمانی کی رَسُوْلَ رَبِّهِمْ : اپنے رب کے رسول کی فَاَخَذَهُمْ : تو اس نے پکڑ لیا ان کو اَخْذَةً : ایک پکڑ رَّابِيَةً : سخت سے
انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی انکو بڑا سخت پکڑا
فعصوا رسول ربھم کلبی نے کہا، اس سے مراد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) ہیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : رسول سے مراد حضرت لوط (علیہ السلام) ہیں۔ ایک قول یہ کیا گیا : مراد حضرت موسیٰ اور حضرت لوط علیہ ال سلام ہیں جس طرح فرمایا : فقولا انا رسول رب العلمین۔ (الشعرائ) ایک قول یہ کیا گیا ہے، رسول سے مراد رسالت ہے، بعض اوقات رسالتک و رسول سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس قول فاخذھم اخذۃ رابیۃ۔ رابیہ ایسی پکڑ جو پکڑوں پر بلند اور زائد ہو اور امتوں کے عذاب پر بلند ہو، اسی سے ربا کا لفظ ہے جب سونے اور چاندی میں اس سے زیادہ چیز لی گئی جو دی گئی تھی۔ یہ جملہ بولا جاتا ہے : ربا الثی یریو جب وہ زائد ہوجائے اور کئی گنا ہوجائے۔ مجاہد نے کہا : اس کا معنی سخت ہے گویا ارادہ کیا وہ شدت میں بڑھ کر ہے۔
Top