Tafseer-e-Mazhari - Al-Haaqqa : 47
فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ
فَمَا مِنْكُمْ : تو نہ ہوتا تم میں سے مِّنْ اَحَدٍ : کوئی ایک عَنْهُ : اس سے حٰجِزِيْنَ : روکنے والا۔ باز رکھنے والا ہوتا
پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا
فما منکم من احد . اوّل من بیانیہ ہے اور منکم حال ہے من احد میں من زائد ہے تم میں سے کوئی بھی ہم کو عنہ حاجزین . قتل یا مقتول مفتری کی گرفت سے ہم کو روکنے والا نہیں۔ اَحْدٍ لفظ مفرد اور معنیً جمع ہے اس لیے حاجزین کو جمع لایا گیا۔
Top