Mazhar-ul-Quran - Yaseen : 69
وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ
وَمَا عَلَّمْنٰهُ : اور ہم نے نہیں سکاھیا اس کو الشِّعْرَ : شعر وَمَا يَنْۢبَغِيْ : اور نہیں شایان لَهٗ ۭ : اس کے لیے اِنْ : نہیں هُوَ : وہ (یہ) اِلَّا : مگر ذِكْرٌ : نصیحت وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌ : اور قرآن واضح
اور1 ہم نے ان کو شعر کہنا نہیں سکھایا اور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے یہ تو (جو کچھ لائے ہیں) محض نصیحت اور روشن قرآن ہے ۔
(ف 1) جو لوگ سرکشی سے یہ زبان درازی کرتے ہیں کہ قران کو شعر اور اللہ کے رسول کو شاعر کہتے ہیں حالانکہ اللہ کے رسول ﷺ ان میں چھوٹے سے بڑے ہوئے ان لوگوں کو خوب معلوم ہے اور ہم نے اپنے نبی کو شعر نہیں سکھایا اور نہ شعران کی شان کے لائق ہے یہ تو جو کچھ لائے ہیں وہ تو صرف نصیحت اور روشن قرآن ہے جو احکام وغیرہ کو ظاہر کررہا ہے تاکہ ان لوگو کو جو زندہ اور سمجھدار قابل خطاب ہیں ان کو سنادیں یعنی مومنین کو اور کافروں پر عذاب کے فرمان کو ثابت کردوں گا تاکہ منکروں پر خدا کی حجت پوری ہوجائے ان کو یہ کہنے کی گنجائش نہ رہے کہ دنیا میں کسی نے نہیں سمجھایا۔
Top