Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Mualim-ul-Irfan - Yaseen : 69
وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ
وَمَا عَلَّمْنٰهُ
: اور ہم نے نہیں سکاھیا اس کو
الشِّعْرَ
: شعر
وَمَا يَنْۢبَغِيْ
: اور نہیں شایان
لَهٗ ۭ
: اس کے لیے
اِنْ
: نہیں
هُوَ
: وہ (یہ)
اِلَّا
: مگر
ذِكْرٌ
: نصیحت
وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌ
: اور قرآن واضح
اور نہیں سکھایا ہم نے اس (پیغمبر) کو شعر کہنا اور نہ ہی لائق ہے اس کے لیے ، نہیں ہے یہ مگر نصیحت اور قرآن کھول کر بیان کرنے والا
گزشتہ آیات میں اللہ نے میدان حشر کے کچھ واقعات بیان فرمائے۔ قیامت والے دن گمراہ لوگ اپنے برے اعمال و افعال اور برے عقائد سے انکار کریں گے تو ان کی زبانیں بند ہوجائیں گی اور ان کے ہاتھ اور پائوں بول کر ان کے خلاف گواہی دیں گے اور ان کے کرتوت ثابت ہوجائیں گے۔ اب آخر سورة میں اللہ نے توحید ، قرآن کی حقانیت اور جزائے عمل کا مسئلہ بیان فرمایا ہے اور ضمناً رسالت کا ذکر بھی آگیا ہے۔ الغرض سورة کے اس آخری حصے میں چاروں بنیادی مسائل کو اختصار کے ساتھ دہرایا جارہا ہے۔ کافر اور مشرک لوگ قرآن پاک کو اللہ کا کلام تسلیم نہیں کرتے ، بلکہ اسے شاعری ، کہانت یا سحر سے تعبیر کرتے تھے کبھی کہتے بل افترہ کہ نبوت کے دعویدار نے اسے افترا کیا ہے یعنی خود بنا کرلے آیا ہے اور پھر اسے خدا کی طرف منسوب کردیا ہے ، تو اس مقام پر اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کے کلام شاعر ہونے کی موثر انداز میں تردید فرمائی ہے۔ ارشاد ہوتا ہے وما علمنہ الشعر اور ہم نے اپنے پیغمبر کو شعر گوئی سکھائی ہی نہیں۔ بھلا جس کو کسی کام کی تربیت ہی نہ ہو وہ کیسے اس کام کو انجام دے گا۔ حقیقت یہ ہے وما ینبغی لہ کہ شعر و شاعری تو ہمارے نبی کے شایان شان ہی نہیں ہے۔ بھلا وہ اپنی طرف سے کس طرح شعر بنا کر پیش کردے گا۔ فرمایا یہ قرآن کریم اشعار کا مجموعہ نہیں ان ھو الا ذکر بلکہ یہ تو سراسر نصیحت کی بات ہے وقران مبین اور کھول کر بیان کرنے والا قرآن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ شاعری کی بنیاد تو وہم اور تخیل پر ہوتی ہے۔ اللہ نے سورة الشعراء میں فرمایا ہے والشعرا یتبعھم الغاون (آیت 224) کہ شعراء کے پیچھے لگنے والے اکثر گمراہ لوگ ہی ہوتے ہیں۔ الم ترانھم فی کل واد یھیمون (آیت 225) کیا تم نے دیکھا نہیں کہ شاعر کس طرح ہر وادی میں خیالی گھوڑے دوڑاتے ہیں کسی کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے جا رہے ہیں اور اگر کسی کی مذمت کی ہے تو فحش گوئی تک پہنچ گئے ہیں۔ لطف کی بات یہ ہے کہ کسی شعر میں جس قدر جھوٹ ہوگا اور خیالی پلائو پکایا گیا ہوگا اسی قدر وہ پسندیدہ ہوگا اور اس پر واہ واہ کے ڈونگرے برسائے جائیں گے پیچ در شعر و در فن او چو اکذب اوست احسن او شعر جتنا جھوٹا ہوگا اتنا ہی مزیدار ہوگا لہٰذا اس فن میں زیادہ دلچسپی نہ لو یہی وجہ ہے شعر و شاعری نبوت و رسالت کے منافی ہے۔ شعر گوئی میں استثنیٰ حضرت آدم (علیہ السلام) سے لیکر ہر زبان میں شعر و شاعری ہوتی رہی ہے مگر اکثر و بیشتر لوگ غلط کار ، جھوٹے اور خیالی ہوتے ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ تاہم استثنیٰ یہاں بھی ہے۔ خود سورة الشعراء میں موجود ہے کہ اکثر شعراء کے قول و فعل میں تضاد ہوتا ہے۔ الا الذین امنوا و عملو الصلحت (آیت 227) مگر بعض ایماندار شاعر اچھا کلام بھی کہتے ہیں جس سے لوگوں کو کچھ نہ کچھ فائدہ بھی پہنچتا ہے۔ شاعری بذات خود تو بری چیز نہیں مگر اس کا جھوٹ اور مبالغہ آرائی اس کو برا بنا دیتی ہے۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ شعر و شاعری بھی ایک کلام ہے۔ اس کا اچھا حصہ اچھا ہے اور برا حصہ برا ہے۔ تاہم اس میں برائی کا عنصر زیادہ ہوتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ شعراء کی دروغ گوئی اور قول و فعل کا تضاد ہوتا ہے انھم یقولون مال یفعلون (الشعرا 226) شاعر لوگ زبان سے بڑی باتیں کرتے ہیں مگر عمل میں صفر ہوتے ہیں۔ تاہم دنیا میں اچھے شاعر بھی ہوئے ہیں۔ حضور ﷺ کے اپنے زمانہ مبارکہ کے مشہور شاعر حسان بن ثابت ؓ اپنے اشعار کے ذریعے اسلام کا دفاع کیا کرتے تھے۔ جب کفار اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف شعر گوئی کرتے تھے تو حضور ﷺ حضرت حسان ؓ کو جواب دینے کے لیے کہتے۔ ایک موقع پر حضور ﷺ نے حضرت حسان ؓ سے فرمایا کہ ان کافروں کو جواب دو جبرئیل امین تمہارے موید ہوں گے ، اسی طرح مولانا روم کی مثنوی میں بڑی کام کی باتیں ہیں۔ ہمارے قومی شاعر ڈاکٹر محمد اقبال کا کلام بھی بہت اچھا ہے انہوں نے قوم و ملت کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔ اسی طرح شیخ سعدی (رح) کی گلستان اور بوستان کے تراجم دنیا بھر کی زبانوں میں ہوچکے ہیں۔ ان میں بڑے تجربے اور نصیحت کی باتیں ہیں۔ یہ کتابیں دینی مدرسوں میں بھی پڑھائی جاتی ہیں۔ کسی نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے دریافت (خازن ص 15 ج 6 و طبری ص 27 ج 23 و معالم التنزیل ص 206 ج 3 و احکام القرآن للحصاص ص 376 ج 3) کیا ، کیا حضور ﷺ کبھی بطور مثال کسی شعر کا ذکر بھی فرماتے تھے ؟ فرمایا ہاں ! بعض اوقات ایک آدھ شعر یا مصرعہ اپنی زبان سے ادا فرماتے تھے۔ مثلاً آپ حضرت عبداللہ بن رواحہ ؓ کے اشعار پڑھ لیا کرتے تھے۔ لولا اللہ ما اھتدینا ولا تصدقنا ولا صلینا (اگر اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت سے نہ نوازتا تو نہ صدقہ کرسکتے نہ نماز ادا کرپاتے) اسی طرح زمانہ جاہلیت کے ایک شاعر کا شعر بھی آپ بعض دفعہ زبان پر لے آتے تھے (ابن کثیر ص 579 ج 3 و روح المعانی ص 48 ج 23 و خازن ص 15 ج 6) ویاتیک بالاخبار من لم تزدد ستبدی لک الایام ما کنت جاھلا (زمانہ تیرے سامنے وہ باتیں ظاہر کردے گا جس سے تو ناواقف ہے اور تیرے پاس خبریں وہ لوگ لائیں گے جنہیں تو نے کوئی توشہ نہیں دیا ہوگا) زمانہ جاہلیت میں کوئی خبر معلوم کرنے کے لیے بڑا اہتمام کرنا پڑتا تھا۔ اس کام کے لیے کوئی آدمی بھیجنا پڑتا ، اس کے لیے سواری کا انتظام کرنا ہوتا اور اسے زاد راہ کے علاوہ کچھ دیگر معاوضہ بھی ادا کرنا پڑتا تھا۔ مگر آج مادی ترقی کے زمانہ میں دنیا بھر کی خبریں گھر بیٹھے بلا معاوضہ حاصل ہوجاتی ہیں۔ یہی مطلب ہے کہ بغیر توشے کے خبریں معلوم ہوجایا کریں گی۔ اس شعر میں خود پیغمبر (علیہ السلام) کی ذات مبارکہ کی طرف بھی اشارہ ہے کہ اللہ کا نبی دنیا اور آخرت کی ساری خبریں بلامعاوضہ تم تک پہنچائے گا۔ بہرحال حضور ﷺ کسی شاعر کا اچھا شعر تو زبان پر لے آتے تھے مگر خود شعر نہیں کہتے تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے شعر گوئی کا علم اپنے نبی کو سکھایا ہی نہیں اور نہ ہی یہ منصب نبوت کے شایان شان ہے۔ اس کے برخلاف آپ جو کلام پیش کرتے ہیں وہ سراسر نصیحت پر مشتمل ہے۔ آپ حقیقت کے ترزجمان ہیں اور آپ کی بعثت کا ایک مقصد دنیا کو اعلیٰ حقائق سے روشناس کرانا بھی ہے۔ چنانچہ شعر و شاعری کے برخلاف پیغمبر اسلام نے اللہ کا کلام قرآن پاک پیش کیا اور اس کو پڑھ کر جو لوگ تیار ہوئے انہوں نے دنیا میں کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ شعر و شاعری تو نزول قرآن کے زمانہ میں بام عروج پر تھی مگر اس کا ماحصل کیا تھا ، کسی کی تعریف کے پل باندھ دیے تو کسی کی دی۔ الفاظ کے تانے بانے میں حقائق کو مسخ کیا اور جھوٹ کو سچ بنانے کی کوشش کی۔ اس سے دنیا میں کوئی انقلاب تو نہیں آگیا تھا بلکہ لوگ مزید لہو و لعب میں پڑگئے۔ قرآن نے آکر زندگی کا مکمل پروگرام پیش کیا ، فلاح کے اصول ، اجتماعیت کاملہ ، نظم حکومت ، تجارت کے اصول ، سفر و حضر اور صلح و جنگ کے قوانین بتلائے۔ بداخلاقی کی بجائے اخلاق حسنہ دیے ، برائی کی بجائے نیکی کو رائج کیا ، دنیا کی بجائے آخرت کی طرف رخ پھیرا غرضیکہ زندگی کے ہر موڑ پر راہنمائی فرمائی۔ تو ایسے اعلیٰ اقدار کے حامل قرآن پاک کو شعر و شاعری جیسے جھوٹے اور مبالغہ امیز کلام سے کیا نسبت ہوسکتی ہے ؟ اسی لیے فرمایا کہ یہ قرآن شعر و شاعری نہیں بلکہ سراسر نصیحت اور کھول کر بیان کرنے والا کام ہے۔ اور اس کا مقصد یہ ہے لینذر من کان حیا تاکہ یہ ڈر سنائے اس شخص کو جو زندہ ہے۔ زندہ تو مومن ، کافر ، مشرک ، منافق سب ہیں مگر شاہ عبدالقادر (رح) فرماتے (موضح القرآن ص 523) ہیں کہ زندہ کا مطلب یہ ہے کہ جس میں جان ہے یعنی وہ اپنے فائدے کے لیے نیکی کا اثر قبول کرسکتا ہے جو شخص نصیحت کا اثر ہی قبول نہیں کرتا اس کو ڈرانا کچھ مفید نہیں ہوسکتا جیسے سورة البقرہ کی ابتداء میں کافروں کے متعلق فرمایا سواء علیہم انذرتھم ام لم تنذرھم لا یومنون (آیت 6) ایسے لوگوں کو ڈرانا یا نہ ڈرانا برابر ہے ، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ بہرحال زندہ سے مراد وہ قوم ، جماعت یا فرد ہے جس میں نیکی کا اثر قبول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ فرمایا ویحق القول علی الکفرین اور تاکہ یہ بات کافروں پر ثابت ہوجائے۔ اللہ نے کفار پر اتمام حجت کے لیے اس کتاب قرآن پاک کو نازل فرمایا ہے تاکہ کوئی شخص کل کو یہ نہ کہہ سکے کہ میرے پاس تو کوئی کتاب نہیں آئی ، نہ کسی سمجھانے والے نے سمجھایا اور کسی نبی ، رسول یا اس کے نائب نے ڈرایا ان دو آیات میں قرآن پاک کی حقانیت و صداقت اور حضور نبی کریم (علیہ السلام) کی نبوت و رسالت کی گواہی بھی آگئی۔ مویشیوں کی پیدائش آگے اللہ نے اپنی قدرت کے کچھ دلائل بیان فرمائے ہیں ارشاد ہوتا ہے اولم یروانا خلقنا لھم کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے لیے پیدا کئے ہیں مما عملت ایدینا جن کو ہمارے ہاتھوں نے بنایا ہے مطلب یہ ہے کہ جس چیز کی تخلیق کا ذکر ہو رہا ہے اس میں انسانی ہاتھوں کا دخل نہیں بلکہ اللہ کی قدرت کا کام ہے اگر اس کو دست قدرت بھی مانیں تو اس سے مراد ایسے ہاتھ نہیں جیسے ہمارے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے وہ ہاتھ مراد ہیں جو اس کی شان کے لائق ہیں۔ اللہ کے ہاتھوں کا ذکر بعض دوسرے مقامات پر بھی آیا ہے۔ بل یدہ مبسوطین (المائدہ 64) اللہ کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں۔ حدیبیہ کے واقعہ میں جب صحابہ کرام ؓ حضور ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے تھے تو اللہ نے فرمایا ید اللہ فوق ایدیھم (الفتح 10) ان کے ہاتھوں کے اوپر اللہ کا ہاتھ تھا۔ غرضیکہ اللہ نے ہاتھوں کی نسبت اپنی طرف کی ہے مگر یہ انسانی ہاتھ کی طرح دائیں بائیں نہیں بلکہ جیسا اس کی شان کے لائق ہیں تو فرمایا کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جن کو ہمارے ہاتھوں نے بنایا اور وہ کیا چیز ہے انعاما وہ مویشی ہیں جن کے ساتھ تمہیں شب و روز واسطہ پڑتا ہے اور وہ تمہاری خدمت پر مامور ہیں۔ فرمایا یہ مویشی پیدا تو ہمارے دست قدرت نے کیے فھم لھا ملکون مگر ان کے مالک یہ لوگ ہیں۔ ہم نے حق ملکیت ان کو دے دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ پیدا کرنے والا بھی خدا تعالیٰ اور حقیقی مالک بھی وہی ہے کیونکہ مالک وہی ہوسکتا ہے جو کسی چیز کا خالق ہو مگر اس نے اپنی مہربانی سے ان کا عارضی مالک انسانوں کو بنا دیا ہے کہ وہ جس طرح چاہیں ان سے خدمت لیں وگرنہ درحقیقت مالک ہر شے خدا است ایں امانت چند روزے نزد ما است اس حقیقت کو قرآن پاک میں جگہ جگہ واضح کیا گیا ہے للہ ما فی السموت وما فی الارض (البقرہ 284) ارض و سما کی ہر چیز اللہ ہی کے لیے ہے یعنی ہر چیز کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ آج کل سرمایہ داروں اور محنت کشوں کے درمیان یہ بحث چل رہی ہے کہ اصل چیز سرمایہ ہے یا محنت۔ سرمایہ دارانہ ذہنیت کے لوگ بضد ہیں کہ اصل چیز سرمایہ ہے۔ سرمایہ ہوگا تو محنت کے مواقع پیدا ہوں گے لہٰذا سرمایہ مقدم ہے دوسری طرف سوشلزم اور کمیونزم والے کہتے ہیں کہ سرمایہ محنت سے پیدا ہوتا ہے اگر محنت ہی نہیں ہے تو سرمایہ کہاں سے آئے گا لہٰذا وہ مزدوروں کے حقوق کو مقدم سمجھتے ہیں۔ مگر قرآن کہتا ہے کہ کسی چیز کا مالک نہ سرمایہ دار ہے اور نہ محنت کش ، بلکہ مالک حقیقی خدا تعالیٰ کی ذات ہے جو ہر چیز کا خالق ہے۔ انسانی ملکیت عارضی ہے اور اللہ کی عطا کردہ ہے۔ اللہ نے آزمائش کے لیے ملکیت ان کو عطا کی ہے۔ ان سے پہلے بھی وہی مالک تھا اور ان کے بعد بھی وہی مالک ہوگا۔ لہٰذا اس کے مقرر کردہ ضابطے کے مطابق عمل کرنا چاہئے تاکہ دنیا میں امن قائم رہے۔ فرمایا ہم نے مویشی پیدا کرکے انسانوں کی ملکیت میں دے دیئے وذللنھا لھم اور پھر ان مویشیوں کو انسانوں کے تابع کردیا۔ ہاتھی ، اونٹ ، گھوڑا ، گائے بھینسیں کتنے بڑے بڑے جانور ہیں جو انسانوں سے بیسوں گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ مگر اللہ نے ان کے طبائع میں یہ بات ڈال دی ہے کہ تمہیں انسان کی خدمت کرنا ہے۔ چناچہ وہ اتنے طاقتور ہونے کے باوجود انسان کے اشارے پر چلتے ہیں اور ہر وہ کام کرتے ہیں جو انسان کو مطلوب ہوتا ہے۔ چناچہ فرمایا فمنھا رکوبھم بعض ان میں سے وہ ہیں جو انسانوں کے لیے سواری کا کام دیتے ہیں۔ ومنھا یاکلون اور ان میں سے بعض کا گوشت کھاتے ہیں۔ دیکھ لیں گدھا ، خچر ، گھوڑا ، اونٹ وغیرہ سواری کا کام دیتے ہیں اور گائے ، بھینس ، بھیڑ ، بکری کا گوشت کھایا جاتا ہے۔ فرمایا ولھم فیہا منافع ان جانوروں میں انسانوں کے لیے دیگر فوائد بھی ہیں۔ ان کے بال ، کھال ، ہڈیاں ، چربی ، گھی ، سینگ اور چمڑا تک انسانی ضروریات کا حصہ ہیں۔ جانوروں کا تو گوبر بھی ضائع نہیں جاتا۔ اس کو سکھا کر ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی کھال استعمال میں لائی جاتی ہے۔ اب تو توانائی پیدا کرنے کے لیے گوبر کے پلانٹ بھی لگ رہے ہیں ومشارب اور جانور انسانوں کے لیے پینے کے گھاٹ بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے تھنوں میں وافر دودھ پیدا کردیا ہے جو انسانی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے۔ فرمایا افلایشکرون اتنے فوائد حاصل کرنے کے باوجود بھی کیا یہ لوگ شکر ادا نہیں کرتے ؟ امام بیہقی (رح) اور امام ترمذی (رح) نے حضرت ابو دردا ؓ سے حدیث (مظہری ص 98 ج 8) بیان کی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یوں فرماتا ہے کہ انسانوں اور جنوں کی حالت عجیب ہے اختن وبعبد غیری کہ پیدا میں کرتا ہوں مگر یہ عبادت دوسروں کی کرتے ہیں۔ نیز فرمایا نعمت میں دیتا ہوں مگر یہ شکریہ غیروں کا ادا کرتے ہیں ، انسانوں کی طرح جن بھی مختلف پارٹیوں اور فرقوں میں تقسیم ہیں اور وہ ناشکر گزاری کرتے ہیں الا ماشاء اللہ ، کفر ، شرک ، بدعقیدہ ناشکرگزاری ہی کا نتیجہ ہے۔ ظلم وتعدی ، معصیت سب ناشکرگزاری کا حصہ ہیں۔ اگر انسان اللہ کی نعمتوں کی قدر کرتے تو ناشکرگزار نہ بنتے۔ آگے اللہ نے شرک کی مذمت بیان فرمائی ہے۔ واتخذوا من دون اللہ الھۃ انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنا رکھے ہیں جن کو حاجت روا اور مشکل کشا سمجھتے ہیں ان سے مرادیں مانگتے ہیں ، ان کو نذر و نیاز پیش کرتے ہیں ، ان کو مافوق الاسباب پکارتے ہیں ان کے نام کی دھائی دیتے ہیں یہ سب مشرکانہ باتیں ہیں۔ کیونکہ خالق اور مالک تو میں ہوں اور معبود وہی ہوسکتا ہے جو خالق ہو۔ لہٰذا یہ غیروں کو معبود کیوں بناتے ہیں ؟ اور ایسا کرنے سے ان کا مقصد یہ ہوتا ہے لعلھم ینصرون شاید کہ وہ مدد کیے جائیں۔ یہ معبود مشکل وقت میں ان کی مدد کو پہنچیں گے۔ فرمایا وہ بیچارے ان کی کیا مدد کریں گے۔ لا یستطیعون نصرھم وہ تو ان کی مدد کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے ان کی حالت تو یہ ہوگی وھم لھم جند محضرون یہ لوگ ان معبودوں کے لشکر ہوں گے ، ان سب کو پکڑ کر حاضر کیا جائے گا ، سب عابد اور معبود اللہ کی بارگاہ میں پیش ہوں گے تو اللہ پوچھے گا کہ تم کس کی عبادت کرتے رہے۔ مگر کسی سے کوئی جواب بن نہیں آئے گا اور پھر عابد اور معبود ایک دوسرے سے بیزاری کا اظہار کریں گے ، اسکی وضاحت اگلی سورة میں آرہی ہے۔ کافر اور مشرک لوگ پیغمبر اسلام اور آپ کے پیروکاروں کو سخت ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچاتے تھے۔ اللہ نے تسلی کے طور پر فرمایا فلا یحزنک فولھم ان کی باتیں آپ کو غم میں نہ ڈالیں انا نعلم ما یسرون وما یعلنون ہم خوب جانتے ہیں جس چیز کو یہ چھپاتے ہیں اور جس کو ظاہر کرتے ہیں۔ ہمارے علم سے ان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ، ہم ان کی نیت اور ارادے سے بھی واقف ہیں اور ظاہری حرکات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ ان کی خفیہ منصوبہ بندیاں بھی ہمارے سامنے ہیں اور ان کے نفاق کو ہم جانتے ہیں۔ نافرمانوں نے پہلے انبیاء کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا ، آپ غم نہ کریں بلکہ اپنا کام جاری رکھیں ، ہم خود ان سے نپٹ لیں گے۔
Top