Mutaliya-e-Quran - An-Najm : 31
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ ہی کے لیے ہے مَا : جو کچھ فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں ہے وَمَا فِي الْاَرْضِ ۙ : اور جو کچھ زمین میں ہے لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَ : تاکہ بدلہ دے ان لوگوں کو اَسَآءُوْا : جنہوں نے برا کیا بِمَا عَمِلُوْا : ساتھ اس کے جو انہوں نے کام کیے وَيَجْزِيَ الَّذِيْنَ : اور جزا دے ان لوگوں کو اَحْسَنُوْا بالْحُسْنٰى : جنہوں نے اچھا کیا ساتھ بھلائی کے
اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے
وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ [ اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے ] وَمَا فِي الْاَرْضِ ۙ [ اور وہ (بھی ) جو زمین میں ہے ] لِيَجْزِيَ [ نتیجۃ وہ بدلہ دے گا ] الَّذِيْنَ اَسَاۗءُوْا [ ان کو جنھوں نے برا کیا ] بِمَا [ بسبب اس کے جو ] عَمِلُوْا [ انھوں نے عمل کیا ] وَيَجْزِيَ [اور وہ بدلہ دے گا ] الَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا [ان کو جنھوں نے اچھا کیا ] بِالْحُسْنٰى [ بڑی بھلائی سے ]
Top