Mutaliya-e-Quran - Al-Hadid : 15
فَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ١ؕ هِیَ مَوْلٰىكُمْ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ
فَالْيَوْمَ : تو آج لَا يُؤْخَذُ : نہ لیا جائے گا مِنْكُمْ : تم سے فِدْيَةٌ : کوئی فدیہ وَّلَا مِنَ الَّذِيْنَ : اور نہ ان لوگوں سے كَفَرُوْا ۭ : جنہوں نے کفر کیا مَاْوٰىكُمُ النَّارُ ۭ : ٹھکانہ تمہارا آگ ہے هِىَ : وہ مَوْلٰىكُمْ ۭ : دوست ہے تمہاری وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ : اور بدترین انجام۔ ٹھکانہ
لہٰذا آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ اُن لوگوں سے جنہوں نے کھلا کھلا کفر کیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے، وہی تمہاری خبر گیری کرنے والی ہے اور یہ بدترین انجام ہے
[فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنْكُمْ : تو اس دن نہیں لی جائے گی تم لوگوں سے ][ فِدْيَةٌ: بدلے میں کوئی چیز ][ وَّلَا مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۭ: اور نہ ان سے جنہوں نے کھلا انکار کیا ][ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ ۭ: تم سب کا ٹھکانہ یہ آگ ہے ][ هِىَ مَوْلٰىكُمْ ۭ: یہ اب تمہاری کرتا دھرتا ہے ][ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ : کتنی بری ہے یہ لوٹنے کی جگہ ]
Top