Mutaliya-e-Quran - Al-Hadid : 14
یُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ وَ غَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
يُنَادُوْنَهُمْ : وہ پکاریں گے ان کو اَلَمْ : کیا نہ نَكُنْ : تھے ہم مَّعَكُمْ ۭ : تمہارے ساتھ قَالُوْا : وہ کہیں گے بَلٰى : کیوں نہیں وَلٰكِنَّكُمْ : لیکن تم نے فَتَنْتُمْ : فتنے میں ڈالا تم نے اَنْفُسَكُمْ : اپنے نفسوں کو وَتَرَبَّصْتُمْ : اور موقعہ پرستی کی تم نے وَارْتَبْتُمْ : اور شک میں پڑے رہے تم وَغَرَّتْكُمُ : اور دھوکے میں ڈالا تم کو الْاَمَانِيُّ : خواہشات نے حَتّٰى جَآءَ : یہاں تک کہ آگیا اَمْرُ اللّٰهِ : اللہ کا فیصلہ وَغَرَّكُمْ : اور دھوکے میں ڈالا تم کو بِاللّٰهِ : اللہ کے بارے میں الْغَرُوْرُ : بڑے دھوکے باز نے
وہ مومنوں سے پکار پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ مومن جواب دیں گے ہاں، مگر تم نے اپنے آپ کو خود فتنے میں ڈالا، موقع پرستی کی، شک میں پڑے رہے، اور جھوٹی توقعات تمہیں فریب دیتی رہیں، یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آ گیا، اور آخر وقت تک وہ بڑا دھوکے باز تمہیں اللہ کے معاملہ میں دھوکا دیتا رہا
[يُنَادُوْنَهُمْ : وہ منافق لوگ آواز دیں گے ان مومن کو ][ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ ۭ: کای ہم نہیں تھے تم لوگوں کے ساتھ ][ قَالُوْا بَلٰى: وہ لوگ کہیں گے کیوں نہیں ][ وَلٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ : اور لیکن تم لوگوں نے فتنہ میں ڈالا ][ اَنْفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ : اپنی جانوں کو اور انتظار میں رہے ][ وَارْتَبْتُمْ : اور شبہ میں رہے ][ وَغَرَّتْكُمُ : اور فرریب دیا تم لوگوں کو ][ الْاَمَانِيُّ : آرزوں نے ][ حَتّٰى جَاۗءَ اَمْرُ اللّٰهِ : یہاں تک کہ آن پہنچا اللہ کا حکم ][ وَغَرَّكُمْ : اور فریب دیا تم لوگوں کو ] [ بِاللّٰهِ : اللہ کے بارے ][ الْغَرُوْرُ : اس انتہائی دھوکے باز نے ] ترکیب : (آیت ۔ 16) یان دراصل مضارع یانی ہے ۔ لم داخل ہونے کی وجہ سے مضارع مجزوم ہوا تو ” ی “ گرگئی ۔ ان کی وجہ سے تخشع مضارع منصوب آیا ہے ۔ لایکونوا سے نون اعرابی کا گرا ہونا بتارہا ہے کہ یہ بھی ان پر عطف ہونے کی وجہ سے مضارع منصوب ہے۔ یعنی اصل مفہوم یہ ہے کہ اَلَمْ يَاْنِ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ ۙ وَلَا يَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ ۔
Top