Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Al-Qurtubi - Yunus : 26
لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰى وَ زِیَادَةٌ١ؕ وَ لَا یَرْهَقُ وُجُوْهَهُمْ قَتَرٌ وَّ لَا ذِلَّةٌ١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
لِلَّذِيْنَ
: وہ لوگ جو کہ
اَحْسَنُوا
: انہوں نے بھلائی کی
الْحُسْنٰى
: بھلائی ہے
وَزِيَادَةٌ
: اور زیادہ
وَلَا يَرْهَقُ
: اور نہ چڑھے گی
وُجُوْهَھُمْ
: ان کے چہرے
قَتَرٌ
: سیاہی
وَّلَا ذِلَّةٌ
: اور نہ ذلت
اُولٰٓئِكَ
: وہی لوگ
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ
: جنت والے
ھُمْ
: وہ سب
فِيْهَا
: اس میں
خٰلِدُوْنَ
: ہمیشہ رہیں گے
جن لوگوں نے نیکو کاری کی انکے لئے بھلائی ہے اور (مزید برآں) اور بھی اور انکے مونہوں پر نہ تو سیاہی چھائے گی اور نہ رسوائی۔ یہی جنتی ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
آیت نمبر :
26
۔ قولہ تعالیٰ : (آیت) ” للذین احسنوا الحسنی وزیادۃ “۔ حضرت انس ؓ کی حدیث سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا : رسول اللہ ﷺ سے قول باری تعالیٰ وزیادۃ کے بارے پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : للذین احسنوا العمل فی الدنیا لھم الحسنی وھی الجنۃ والزیادۃ النظر الی وجہ اللہ الکریم “۔ (
2
) (المحرر الوجیز، جلد
3
، صفحہ
115
) (ان کے لیے جنہوں نے دنیا میں نیک عمل کیے ان کے لیے نیک جزا ہے اور وہ جنت ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے اور وہ اللہ کریم کے چہرہ قدرت کا دیدار ہے) یہی قول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا ہے اور حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے بھی ایک روایت ہے، اور حضرت حذیفہ، حضرت عبادہ بن صامت، حضرت کعب بن عجرہ، حضرت ابو موسیٰ ، حضرت صہیب رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اور حضرت ابن عباس ؓ سے ایک روایت میں ہے اور یہی تابعین کی جماعت کا قول ہے اور یہی باب میں صحیح ہے، امام مسلم (رح) نے اپنی صحیح میں حضرت صہیب ؓ سے اور انہوں نے حضور نبی مکرم ومعظم ﷺ سے روایت نقل کی ہے، آپ نے فرمایا : ” جب اہل جنت جنت میں داخل ہوجائیں گے تو اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرمائے گا : تم کوئی چیز چاہتے ہو میں تمہارے لیے اس کا اضافہ کر دوں، تو وہ عرض کریں گے : کیا تو نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کردیا، کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا اور ہمیں جہنم سے نجات عطا فرما دی ؟ آپ نے فرمایا : پس اللہ تعالیٰ حجاب اٹھا دے گا پھر انہیں کوئی چیز عطا نہیں کی گئی جو اس کے نزدیک اپنے رب کریم کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو “۔ (
3
) (جامع ترمذی، کتاب الامثال، جلد
2
، صفحہ
535
) اور ایک روایت میں ہے : پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی : (آیت) ” للذین احسنوا الحسنی وزیادۃ “۔ اور اسے نسائی نے بھی حضرت صہیب ؓ سے بیان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کی گئی : یہ (آیت) ” للذین احسنوا الحسنی وزیادۃ “۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” جب اہل جنت جنت میں داخل ہوجائیں گے اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہوجائیں گے تو ایک ندا دینے والا پکارے گا : اے اہل جنت ! بیشک تمہارے لیے اللہ تعالیٰ کا ایک وعدہ ہے وہ چاہتا ہے کہ اسے تمہارے لیے پورا کر دے تو وہ کہیں گے : کیا اس نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کردیا اور ہمارے میزانوں کو بھاری نہیں کردیا اور ہمیں جہنم سے نجات عطا نہیں فرما دی ؟ آپ نے فرمایا : پس وہ حجاب اٹھا دے گا اور وہ اس کی طرف دیکھنے لگیں گے پھر قسم بخدا ! اللہ کریم نے انہیں کوئی چیز عطا نہیں فرمائی جو ان کے نزدیک اس رویت سے زیادہ محبوب ہو اور ان کی آنکھوں کو زیادہ ٹھنڈا کرنے والی ہو “۔ (
1
) (جامع ترمذی، کتاب التفسیر سورة یونس، جلد
2
، صفحہ
137
) اور اسے ابن المبارک نے اپنے دقائق میں حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے موقوف روایت ہے کیا ہے اور ہم نے اسے کتاب ” التذکرہ “ میں ذکر کیا ہے اور ہم نے وہاں کشف الحجاب کا معنی بھی ذکر کیا ہے۔ والحمد للہ، اور ترمذی حکیم ابو عبداللہ (رح) نے روایت کیا ہے کہ ہمیں علی بن حجر نے بیان کیا (انہوں نے کہا) ہمیں ولید بن مسلم نے زہیر سے اور انہوں نے ابو العالیہ اور انہوں نے حضرت ابی بن کعب ؓ سے بیان کیا ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ سے دو زیادتیوں کے بارے پوچھا جن کا ذکر کتاب اللہ میں ہے، ایک اس قول میں (آیت) ” للذین احسنوا الحسنی وزیادۃ “۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا : النظر الی وجہ الرحمن (
2
) (تفسیر طبری، جلد
3
، صفحہ
198
) (رحمن کے چہرہ قدرت کا دیدار کرنا) اور دوسرا اس ارشاد میں : (آیت) ” وارسلنہ الی مائۃ الف او یزدیدون “۔ (الصافات) تو آپ نے فرمایا : ”(اس سے مراد) بیس ہزار ہیں “۔ تحقیق یہ بھی کہا گیا ہے : بیشک زیادۃ سے مراد یہ ہے کہ ایک نیکی کی جزا کو دس نیکیوں سے لے کر اس سے زیادہ گنا تک کردیا جائے، یہ حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے، اور حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے کہ زیادۃ ایک موتی سے بنا ہوا کمرہ ہے جس کے چار ہزار دروازے ہیں، اور حضرت مجاہد (رح) نے کہا ہے : الحسنی سے مراد نیکی کی مثل نیکی ہے، اور زیادۃ سے مراد اللہ تعالیٰ کی جانب سے مغفرت اور رضا مندی کا حاصل ہونا ہے (
3
) (تفسیر طبری، جلد
3
، صفحہ
126
) اور عبدالرحمن بن زید بن اسلم نے کہا ہے : الحسنی سے مراد جنت ہے، اور زیادۃ سے مراد وہ افضل ہے جو دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا فرمایا اور قیامت کے دن وہ اس کے بارے ان کا محاسبہ نہیں کرے گا (
4
) (تفسیر طبری، جلد
3
، صفحہ
126
) اور عبدالرحمن بن سابط نے کہا ہے : الحسنی سے مراد بشارت اور خوشخبری ہے اور زیادۃ سے مراد رب کریم کے چہرہ قدرت کی طرف دیکھنا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : (آیت) ” وجوہ یومئذ ناضرۃ، الی ربھا ناظرۃ “۔ (القیامہ) اور یزید بن شجرہ نے کہا ہے : زیادۃ یہ ہے کہ اہل جنت کے پاس سے ایک بادل گزرے گا اور وہ ان پر ایسی تمام نادر نعمتیں برسائے گا جو انہوں نے نہ دیکھی ہوں گی اور وہ کہے گا : اے اہل جنت ! کیا تم کوئی شے چاہتے ہو کہ میں تم پر اسے برسا دوں ؟ پس وہ جو بھی خواہش کریں گے وہ ان پر اسے برسا دے گا، اور یہ بھی کہا گیا ہے : زیادۃ یہ ہے کہ ان پر ایام دنیا میں سے ایک دن کی مقدار بھی نہیں گزرے گی مگر یہ کہ ان میں سے ہر ایک گھر کا ستر ہزار فرشتے طواف کرلیں، ہر فرشتے کے پاس اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایسے تحائف اور ہدایا ہوں گے جو ان کے ساتھی فرشتے کے پاس نہ ہوں گے اور انہوں (اہل جنت) نے ان ہدایا کی مثل کبھی نہ دیکھے ہوں گے، پس پاک ہے وہ جو الواسع، العلیم، الغنی، الحمید، العلی، الکبیر، العزیز، القدیر، البر، الرحیم المدبر، الحکیم اور اللطیف، الکریم، ہے جس کی مقدورات لا متناہی اور لامحدود ہیں، اور یہ بھی کہا گیا ہے : احسنوا جنہوں نے لوگوں کے ساتھ معاملہ نیکی اور اچھائی کے ساتھ کیا۔ اور الحسنی، ان کے لیے شفاعت ہے اور زیادۃ سے مراد اللہ تعالیٰ کا اس (شفاعت) کی اجازت دینا اور اسے قبول کرنا ہے۔ قولہ تعالیٰ : (آیت) ” ولا یرھق “۔ کیا گیا ہے : اس کا معنی ہے یلحق (اور لاحق نہ ہوگا) اور اسی معنی میں کہا گیا ہے : غلام مراھق جب بچہ (بالغ ہونے کے قریب پہنچ کر) مردوں کے ساتھ مل جائے، اور یہ بھی کہا گیا ہے : اس کا معنی ہے یعلو (بلندہونا، غالب ہونا) اور بعض نے کہا ہے : یغشی (ڈھانپ لینا) یہ معنوی اعتبار سے آپس میں قریب قریب ہیں، قتر۔ اس کا معنی ہے غبار، ولا ذلۃ اور نہ ذلت ورسوائی، جیسا کہ اہل جہنم کو لاحق ہوگی، یعنی اللہ تعالیٰ کی جانب انہیں اٹھائے جانے کے وقت غبار انہیں لاحق نہیں ہوگا اور نہ ذلت ورسوائی انہیں ڈھانپے گی، ابو عبیدہ نے فرزدق کا یہ شعر بیان کیا ہے : متوج برداء الملک یتبعہ موج تری فوقہ الرایاوالقترا : (
1
) (تفسیر ماوری، سورة یونس، جلد
2
، صفحہ
433
) حسن نے قتر “ تا کو ساکن پڑھا ہے۔ اور القتر والقترۃ والقترۃ تمام ایک ہی معنی میں ہیں، یہ نحاس نے کہا ہے : اور القتر کی واحد قترۃ ہے۔ اور اسی سے اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے : (آیت) ” ترھقھا قترۃ “۔ (عبس) یعنی ان پر گرد و غبار غالب یعنی چھایا ہوگا اور یہ بھی کہا گیا ہے : قتر کا معنی غمزدہ ہونا اور حالت کا خراب ہونا ہے، حضرت ابن عباس ؓ نے کہا : القتر سے مراد چہروں کا سیاہ ہونا ہے۔ ابن بحر نے کہا ہے : اس سے مراد آگ کا دھواں ہے۔ اور اسی سے قتار القدر (ہنڈیا کی بھاپ) ہے۔ اور ابن ابی لیلیٰ نے کہا ہے : یہ ان کا اپنے رب کے دیدار سے محروم رہنا ہے۔ میں مفسر کہتا ہوں : یہ محل نظر ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : (آیت) ” ان الذین سبقت لھم من الحسنی اولئک عنھا مبعدون “۔۔۔۔۔۔۔ تا قولہ۔۔۔۔۔ لا یحزنھم الفزع الاکبر “۔ (الانبیائ) (بلاشبہ وہ لوگ جن کے لیے مقدر ہوچکی ہے ہمارے طرف سے بھلائی تو وہی اس جہنم سے دور رکھے جائیں گے، نہ غمناک کرے گی انہیں وہ بڑی گھبراہٹ) اور دوسری آیت میں فرمایا : (آیت) ” لا خوف علیھم ولا ھم یحزنون “۔ (یونس) (اور نہیں کوئی اندیشہ ان کے لیے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ اور مزید فرمایا : (آیت) ” ان الذین قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا تتنزل علیھم الملئکۃ الا تخافوا ولا تحزنوا “۔ الآیہ (حم السجدہ :
30
) (بےشک وہ (سعادت مند) جنہوں نے کہا ہمارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے پھر وہ اس قوم پر پختگی سے قائم رہے اترتے ہیں ان پر فرشتے (اور انہیں کہتے ہیں) کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو) اور یہ عام ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نیکی کرنے والے کا چہرہ غم واندوہ کی سیاہی کے ساتھ کسی مقام میں بھی متغیر اور تبدیل نہیں ہوگا نہ دیدار الہی سے پہلے اور نہ اس کے بعد اور جہنم وغیرہ کے دھوئیں میں سے کوئی شے اس پر غالب نہیں آئے گی، (آیت) ” واما الذین ابیضت وجوھھم ففی رحمۃ اللہ ھم فیھا خلدون “۔ (آل عمران) (اور وہ (خوش نصیب) لوگ روشن ہوں گے جن کے چہرے تو وہ رحمت الہی (کے سائے) میں ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے)
Top