Tafseer-al-Kitaab - Al-Fath : 33
لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ۠   ۧ
لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْهَا : اس میں مَنَافِعُ : جمع نفع (فائدے) اِلٰٓى : تک اَجَلٍ مُّسَمًّى : ایک مدت مقرر ثُمَّ : پھر مَحِلُّهَآ : ان کے پہنچنے کا مقام اِلَى : تک الْبَيْتِ الْعَتِيْقِ : بیت قدیم (بیت اللہ)
(مسلمانو، ) تمہارے لئے ایک وقت مقررہ تک ان (چوپایوں) سے فوائد (حاصل کرنا جائز ہے) ۔ پھر ان (کی قربانی) کی جگہ اس قدیم گھر کے قریب ہے۔
[30] یعنی ذبح کے وقت تک۔ [31] یعنی وقت ضرورت ان پر سوار ہونے اور وقت حاجت ان کا دودھ پینے کی اجازت ہے۔ اہل عرب سمجھتے تھے کہ قربانی کے جانوروں کو سواری کے لئے استعمال نہ کرنا اور ان کا دودھ نہ پینا چاہئے۔ یہاں اسی غلط فہمی کا ازالہ کیا گیا ہے۔
Top