Siraj-ul-Bayan - Yaseen : 80
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ
الَّذِيْ : جس نے جَعَلَ : پیدا کیا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنَ : سے الشَّجَرِ : درخت الْاَخْضَرِ : سبز نَارًا : آگ فَاِذَآ : پس اب اَنْتُمْ : تم مِّنْهُ : اس سے تُوْقِدُوْنَ : سلگاتے ہو
جس نے تمہارے فائد کے لئے سبز درخت (ف 1) سے آگ پیدا کی ہے ۔ پھر اب تم اسی سے آگ سلگاتے ہو
1: وہ ہرے بھرے درختوں سے آگ کی چنگاریاں نکال سکتا ہے ۔ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ۔ تو کیا اس کے لئے یہ مشکل و دشوار ہے ۔ کہ پھر سے انسانوں کو پیدا کردے ۔ بلی وحو الرحاقی العلیم ۔ ضرور وہ قادر ہے ۔ اور بڑا پیدا کرنے والا اور دانا ہے ۔
Top