Ashraf-ul-Hawashi - Al-Kahf : 32
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاؕ
وَاضْرِبْ : اور بیان کریں آپ لَهُمْ : ان کے لیے مَّثَلًا : مثال (حال) رَّجُلَيْنِ : دو آدمی جَعَلْنَا : ہم نے بنائے لِاَحَدِهِمَا : ان میں ایک کے لیے جَنَّتَيْنِ : دو باغ مِنْ : سے۔ کے اَعْنَابٍ : انگور (جمع) وَّحَفَفْنٰهُمَا : اور ہم نے انہیں گھیر لیا بِنَخْلٍ : کھجوروں کے درخت وَّجَعَلْنَا : اور بنادی (رکھی) بَيْنَهُمَا : ان کے درمیان زَرْعًا : کھیتی
اور (اے پیغمبر کا ان لوگوں سے ان دو آدمیوں کی نقل بیان کر3 ان میں سیایک کو ہم نے انگور کے دو باغ دیئے تھے اور دونوں کے گردا گرد کھجور کے درخت تھے اور بیچ میں کھیتی
3 یا اسے خوب نفع اور آمدنی بھی حاصل تھی ثمر کے معنی پھل اور نفع دونوں ہوسکتے ہیں۔
Top