Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 25
اِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ
اِنِّىْٓ : یشک میں اٰمَنْتُ : میں ایمان لایا بِرَبِّكُمْ : تمہارے پروردگار فَاسْمَعُوْنِ : پس تم میری سنو
میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں سو میری بات سن رکھو
25، انی امنت بربکم فاسمعون، یعنی مجھ سے سن لو۔ جب اس شخص نے یہ بات کہی تو قوم والوں نے اس پر ایک ہی مرتبہ حملہ کرکے قتل کردیا۔ ابن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ قدموں سے اسے رونددیا تو اس کی آنتیں نیچے سے نکل گئیں۔ سید ی فرماتے ہیں لوگ اس کو پتھروں سے مار رہے تھے اور وہ کہہ رہا تھا اے اللہ ! میری قوم کو ہدایت کر، آخراس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے قتل کردیا۔ حسن فرماتے ہیں کہ اس کے گلے کو پھاڑکرشہر کی فصیل میں لٹکادیا، ان کی قبرانطاکیہ میں ہے ، اللہ نے اس کی جت میں داخل کردیا، وہ زندہ ہے اللہ کی طرف سے اس کو روزی ملتی ہے۔
Top