Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 25
اِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ
اِنِّىْٓ : یشک میں اٰمَنْتُ : میں ایمان لایا بِرَبِّكُمْ : تمہارے پروردگار فَاسْمَعُوْنِ : پس تم میری سنو
میں تو تمہارے پروردگار پر ایمان لا چکا ہوں سو تم میری بات سن لو۔
(25) میں تو تمہارے پروردگار پر ایمان لا چکا ہوں سو تم میری بات سن لو۔ یعنی میں ایمان لا چکا ہوں تم بھی ایمان لے آئو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں آگے نقل کرتے ہیں کہ قوم نے اس کو شہید کیا اور بعضے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جیتا اٹھا لیا۔
Top