Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 10
وَ سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
وَسَوَآءٌ : اور برابر عَلَيْهِمْ : ان پر۔ ان کے لیے ءَاَنْذَرْتَهُمْ : خواہ تم انہیں ڈراؤ اَمْ : یا لَمْ تُنْذِرْهُمْ : تم انہیں نہ ڈراؤ لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے
اور آپ کا ان کو ڈرانا یا نہ ڈرانا ان کے حق میں دونوں برابر ہیں یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے
(10) اور اے پیغمبر ان کے حق میں آپ کا ڈرانا یا نہ ڈرانا دونوں برابر ہیں وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ یعنی یہ لوگ جو کفر کے خوگر ہوچکے ہیں ان کے حق میں ڈرانا اور نہ ڈرانا دونوں برابر ہیں یہ ایمان نہیں لائیں گے۔ اگرچہ نبی کریم ﷺ کو تبلیغ کا اجروثواب ملے گا لیکن ان کے ایمان لانے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ تفصیل کیلئے سورة بقر کی تسہیل ملاحظہ کرنے کی ضرورت ہے۔
Top