Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 22
وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
وَمَا : اور کیا ہوا لِيَ : مجھے لَآ اَعْبُدُ : میں نہ عبادت کروں الَّذِيْ : وہ جس نے فَطَرَنِيْ : پیدا کیا مجھے وَاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر جاؤ گے
اور مجھ کو کیا ہوا15 کہ میں بندگی نہ کروں اس کی جس نے مجھ کو بنایا1 اور اسی کی طرف سب پھر جاؤ گے
15:۔ وما لی الخ، حبیب نجار نے جب قوم کے سامنے تقریر کی تو انہوں نے کہا اچھا ! تو بھی ان کا ساتھی ان کے عقیدے پر ہے۔ اور ہمارے دین کا مخالف ہے فلما قال ذالک قالوا لہ وانت مخالف لدیننا و متابع دین ھؤلاء الرسل (مظہری ج 8 ص 78) ۔ اس پر اس نے کہا، وما لی لا اعبد الخ، آخر کیا وجہ ہے کہ میں اس ذات پاک کی بلا شرکت غیرے خالص عبادت نہ کروں جس نے مجھے زندگی عطا فرمائی ہے اور آخر کار جزاء و سزا کے لیے قیامت کے دن تم سب اس کے سامنے حاضر کیے جاؤ گے، اس لیے بہتر ہے کہ تم بھی اس کے رسولوں پر ایمان لے آؤ اور اس کی توحید کو مان لو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔ والیہ ترجعون بعد الموت فیجازیکم باعمالکم فاعبدوا انتم ایضا ووحدوہ و صدقوا رسلہ (جامع ص 378) ۔
Top