Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 4
عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍؕ
عَلٰي : پر صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا
اور بیشک آپ سیدھی راہ پر ہیں۔
(4) آپ سیدھے راستے پر ہیں۔ یعنی آپ لوگوں میں سے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے رسول بنا کر بھیجا ہے اور جب آپ ہمارے فرستادوں میں سے ہیں تو یقینا آپ سیدھی راہ پر ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جواب ہے قسم کا اور یہ رد ہے کفار پر جس وقت کہ کہا انہوں نے کہ نہیں ہے تو رسول۔
Top