Madarik-ut-Tanzil - Saad : 51
مُتَّكِئِیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ
مُتَّكِئِيْنَ : تکیہ لگائے ہوئے وہ فِيْهَا : ان میں يَدْعُوْنَ : منگوائیں گے فِيْهَا : ان میں بِفَاكِهَةٍ : میوے كَثِيْرَةٍ : بہت سے وَّشَرَابٍ : اور شراب (مشروبات)
ان میں تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اور (کھانے پینے کے لئے) بہت سے میوے اور شراب منگواتے رہیں گے
51: مُتَّکِئِیْنَ فِیْہَا یَدْعُوْنَ فِیْھَا بِفَاکِھَۃٍ (وہ ان باغوں میں تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے وہ وہاں بہت سے میوے) کَثِیْرَۃٍ وَّ شَرَابٍ (اور پینے کی چیزیں منگوائیں گے) نحو : متکئین یہ لھم کی ضمیر سے حال ہے۔ اور اس کا عامل مفتحۃ ہے۔ فاکھۃؔ کے بعد کثیرۃ کی صفت یہ شراب کی بھی صفت ہے عطف اس کا متقاضی ہے پہلے پر اکتفاء کرکے دوسرے سے حذف کردی گئی ہے۔
Top