تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 36. Yaseen · Ayah 76
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ﴿76﴾
- فَلَا يَحْزُنْكَپس آپ کو مغموم نہ کرے
- قَوْلُهُمْ ۘان کی بات
- اِنَّا نَعْلَمُبیشک ہم جانتے ہیں
- مَا يُسِرُّوْنَجو وہ چھپاتے ہیں
- وَمَااور جو
- يُعْلِنُوْنَوہ ظاہر کرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو ان کی بات تم کو مبتلائے غم نہ کرے، ہم جانتے ہیں جو کچھ وہ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 76
یہ آنحضرت ﷺ کو تسلی دی گئی ہے کہ یہ جو کچھ بھی کہیں اس کو برداشت کرو، اس کا غم نہ کرو۔ یہ تمہیں شاعر، خبطی اور مفتری جو کچھ بھی کہتے ہیں کہنے دو اور یہ اطمینان رکھو کہ اللہ ان کو خفیہ سازشوں اور شرارتوں سے بھی اچھی طرح واقف ہے اور جو کچھ یہ علانیہ کہہ اور کر رہے ہیں اس کو بھی جانتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جب خدا سب کچھ مانتا ہے تو تم کیوں غم کرو ! تم خدا کا کام کر رہے ہو، کرتے رہو اور یہ بھروسہ رکھو کہ تمہارے دشمنوں سے نمٹنے کے لئے تمہارا رب کافی ہے۔