Tafseer-e-Majidi - Yaseen : 27
بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ
بِمَا : اس بات کو غَفَرَ لِيْ : اس نے بخش دیا مجھے رَبِّيْ : میرا رب وَجَعَلَنِيْ : اور اس نے کیا مجھے مِنَ : سے الْمُكْرَمِيْنَ : نوازے ہوئے لوگ
کہ میرے پروردگار نے مجھے بخش دیا اور مجھے معززین میں شامل کردیا،17۔
17۔ اس شہید کو ہمدردی اپنی قوم کی اور دھن اپنی ملت کی اس وقت بھی سوار رہی، اور حسرت کے لہجہ میں بولا کہ کاش میری قوم والوں کو بھی عالم جادوانی کے اعزار و تکریم کا راز معلوم ہوگیا ہوتا، اور وہ سب بھی ایمان لیے آئے ہوتے ! (آیت) ” بماغفر ..... المکرمین “۔ اس مغفرت اور مکرمت کا راز ابھی اوپر بیان ہوچکا ہے۔ (آیت) ” اتبعوا المرسلین “۔ اور (آیت) ” امنت بربکم “۔ میں۔ یعنی یہ ثمرہ تمامتر ایمان اور اتباع مرسلین کا ہے۔
Top