Tafseer-e-Majidi - Yaseen : 26
قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ١ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَۙ
قِيْلَ : ارشاد ہوا ادْخُلِ : تو داخل ہوجا الْجَنَّةَ ۭ : جنت قَالَ : اس نے کہا يٰلَيْتَ : اے کاش قَوْمِيْ : میری قوم يَعْلَمُوْنَ : وہ جانتی
ارشاد ہوگا کہ جا جنت میں داخل ہو،16۔ وہ کہنے لگا کاش میری قوم کو یہ معلوم ہوجاتا
16۔ مشرک قوم اپنے اس ہم قوم مرد مومن کی دشمن ہوگئی۔ اور آخر اسے ہلاک کرڈالا۔ جنت کی یہ بشارت اس شہید کو اپنی ہلاکت کے وقت مل رہی ہے۔
Top