Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 36. Yaseen · Ayah 70

  1. لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿70﴾

    1. لِّيُنْذِرَتاکہ ( آپ) ڈرائین
    2. مَنْجو
    3. كَانَہو
    4. حَيًّازندہ
    5. وَّيَحِقَّاور ثابت ہوجائے
    6. الْقَوْلُبات (حجت)
    7. عَلَيپر
    8. الْكٰفِرِيْنَجمع کافر
Translation · Tafheem-ul-Quran
تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردارکر دے جو زندہ ہو59 اور انکار کرنے والوں پر حجّت قائم ہو جائے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یٰسٓ 59 زندہ سے مراد سوچنے اور سمجھنے والا انسان ہے جس کی حالت پتھر کی سی نہ ہو کہ آپ اس کے سامنے خواہ کتنی ہی معقولیت کے ساتھ حق اور باطل کا فرق بیان کریں اور کتنی ہی درد مندی کے ساتھ اس کو نصیحت کریں، وہ نہ کچھ سنے، نہ سمجھے اور نہ اپنی جگہ سے سرکے۔