Maarif-ul-Quran (En) - Al-Ankaboot : 25
وَ قَالَ اِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا١ۙ مَّوَدَّةَ بَیْنِكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَّ یَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا١٘ وَّ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَۗۙ
اور (ابراہیم نے اپنی قوم کے لوگوں سے یہ بھی) کہا تھا کہ تم نے جو اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو (معبود) ٹھہرا لیا ہے (تو یہ) تمہارے باہمی دنیوی تعلقات کی وجہ سے ہے۔ پھر قیامت کے دن (تمہارا یہ حال ہوگا کہ) تم ایک دوسرے کے مخالف ہوجاؤ گے اور ایک دوسرے پر لعنت کرو گے اور دوزخ تم سب کا آخری ٹھکانہ ہوگی اور (ان بتوں میں سے) کوئی بھی تمہارا مددگار نہ ہوگا۔
[10] مطلب یہ ہے کہ تم نے اپنے بڑوں کو غلط طریقے پر پایا اور ان کی محبت کی وجہ سے ان کی پیروی کی اور یوں بھی ہوتا ہے کہ آدمی ایک غلط طریقے پر ہوتا ہے اور باوجودیکہ اس کو اپنی غلطی معلوم ہوتی ہے لیکن قومی مروت ولحاظ اور تعلقات باہمی کے دباؤ کی وجہ سے اسی غلط طریقے پر جما رہتا ہے۔
Top