Taiseer-ul-Quran - Saad : 68
اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ
اَنْتُمْ : تم عَنْهُ : اس سے مُعْرِضُوْنَ : منہ پھیرنے والے (بےپرواہ ہو)
جس سے تم اعراض 67 کر رہے ہو
67 یعنی قیامت کی خبر کوئی معمولی خبر نہیں جس کا تم مذاق اڑاتے اور بار بار پوچھتے رہتے ہو کہ کب آئے گی، آ کیوں نہیں جاتی ؟ ہمارا حساب کتاب ابھی ہمیں کیوں نہیں دے دیا جاتا ؟ اگر تم اس کی حقیقت کو سمجھ لو۔ اور اس دن کے ہولناک مناظر کو اپنے سامنے لاؤ تو یہ اتنی بڑی چیز ہے کہ تمہارے طرز زندگی کا رخ موڑ سکتی ہے۔
Top