Urwatul-Wusqaa - Saad : 63
اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ
اَتَّخَذْنٰهُمْ : کیا ہم نے انہیں پکڑا تھا سِخْرِيًّا : ٹھٹھے میں اَمْ : یا زَاغَتْ : کج ہوگئی ہیں عَنْهُمُ : ان سے الْاَبْصَارُ : آنکھیں
کیا ہم (یوں ہی) ان کا مذاق اڑاتے رہتے تھے (در اصل وہ برے نہ تھے) یا (یہاں ہیں اور ہماری) آنکھیں ان سے چوک گئی ہیں
ان کو نہ پا کر وہ آپس میں کہیں گے کہ ہم تو ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے 63۔ دنیا میں تو ہم ان لوگوں کو دیکھتے تھے تو دیکھتے ہی ہم کو ہنسی آجایا کرتی تھی اور ان کی باتوں کا ہم مذاق اڑایا کرتے تھے کیا ان سے ہماری آنکھیں پتھرا گئی ہیں کہ وہ باوجود تلاش کرنے کے کہیں نظر نہیں آتے۔ ان کا تفصیلی ذکر عروۃ الوثقی ، جلد ششم سورة المومنون کی آیات 107 تا 111 میں گزر چکا ہے وہاں سے ملاحظہ کریں۔
Top