72. Al-Jinnالجن

The Jinn · Meccan · 28 ayahs · 2 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ﴿1﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. اُوْحِيَ اِلَيَّوحی کی گئی میری طرف
    3. اَنَّهُ اسْتَمَعَبیشک غور سے سنا
    4. نَفَرٌایک گروہ نے
    5. مِّنَ الْجِنِّجنوں میں سے
    6. فَقَالُوْٓاتو انہوں نے کہا
    7. اِنَّابیشک ہم
    8. سَمِعْنَاسنا ہم نے
    9. قُرْاٰنًا عَجَبًاایک قرآن عجیب
    اے نبیؐ، کہو، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا پھر (جا کر اپنی قوم کے لوگوں سے) کہا: "ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے
  2. یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ﴿2﴾

    1. يَّهْدِيْٓرہنمائی کرتا ہے
    2. اِلَى الرُّشْدِہدایت کی طرف
    3. فَاٰمَنَّا بِهٖپس ایمان لائے ہم ساتھ اس کے
    4. وَلَنْ نُّشْرِكَاور ہرگز نہیں ہم شریک کریں گے
    5. بِرَبِّنَآ اَحَدًااپنے رب کے ساتھ کسی ایک کو
    جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اِس لیے ہم اُس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے"
  3. وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ﴿3﴾

    1. وَّاَنَّهٗاور بیشک وہ
    2. تَعٰلٰىبلند ہے
    3. جَدُّ رَبِّنَاشان ہمارے رب کی
    4. مَا اتَّخَذَنہیں بنائی اس نے
    5. صَاحِبَةًکوئی بیوی
    6. وَّلَا وَلَدًااور نہ کوئی بیٹا
    اور یہ کہ "ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے"
  4. وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًاۙ﴿4﴾

    1. وَّاَنَّهٗاور بیشک وہ
    2. كَانَ يَقُوْلُتھے کہا کرتے
    3. سَفِيْهُنَاہمارے نادان
    4. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    5. شَطَطًازیادتی کی باتیں
    اور یہ کہ "ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں"
  5. وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ﴿5﴾

    1. وَّاَنَّااور بیشک ہم نے
    2. ظَنَنَّآگمان کیا ہم نے
    3. اَنْ لَّنْکہ ہرگز نہیں
    4. تَقُوْلَ الْاِنْسُکہیں گے انسان
    5. وَالْجِنُّاور جن
    6. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    7. كَذِبًاجھوٹ
    اور یہ کہ "ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے"
  6. وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ﴿6﴾

    1. وَّاَنَّهٗاور بیشک وہ
    2. كَانَ رِجَالٌتھے کچھ لوگ
    3. مِّنَ الْاِنْسِانسانوں میں سے
    4. يَعُوْذُوْنَجو پناہ مانگا کرتے تھے
    5. بِرِجَالٍکچھ لوگوں کی
    6. مِّنَ الْجِنِّجنوں میں سے
    7. فَزَادُوْهُمْتو بڑھا دیا ان کو
    8. رَهَقًاتکبر میں۔ سرکشی میں۔ پھیلانے میں
    اور یہ کہ "انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، اِس طرح اُنہوں نے جنوں کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا"
  7. وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ﴿7﴾

    1. وَّاَنَّهُمْاور بیشک وہ
    2. ظَنُّوْاسمجھتے تھے
    3. كَمَا ظَنَنْتُمْجیسا کہ تم نے سمجھا
    4. اَنْ لَّنْکہ ہرگز نہیں
    5. يَّبْعَثَ اللّٰهُبھیجے گا اللہ
    6. اَحَدًاکسی ایک کو
    اور یہ کہ "انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے گا"
  8. وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ﴿8﴾

    1. وَّاَنَّااور بیشک ہم نے
    2. لَمَسْنَاچھوا ہم نے ۔ محسوس کیا ہم نے
    3. السَّمَآءَآسمان کو
    4. فَوَجَدْنٰهَاتو پایا ہم نے اس کو
    5. مُلِئَتْبھرا ہوا ہے
    6. حَرَسًاچوکیداروں سے
    7. شَدِيْدًاسخت
    8. وَّشُهُبًااور شعلوں سے
    اور یہ کہ "ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ پہرے داروں سے پٹا پڑا ہے اور شہابوں کی بارش ہو رہی ہے"
  9. وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ﴿9﴾

    1. وَّاَنَّااور بیشک ہم
    2. كُنَّاتھے ہم
    3. نَقْعُدُ مِنْهَاہم بیٹھتے اس میں سے
    4. مَقَاعِدَ للسَّمْعِبیٹھنے کی جگہوں پر سننے کے لیے
    5. فَمَنْتو جو کوئی
    6. يَّسْتَمِعِ الْاٰنَسنتا ہے اب
    7. يَجِدْپاتا ہے
    8. لَهٗ شِهَابًااپنے لیے شہاب۔ شعلہ
    9. رَّصَدًاگھات میں
    اور یہ کہ "پہلے ہم سن گن لینے کے لیے آسمان میں بیٹھنے کی جگہ پا لیتے تھے، مگر اب جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرتا ہے وہ اپنے لیے گھات میں ایک شہاب ثاقب لگا ہوا پاتا ہے"
  10. وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ﴿10﴾

    1. وَّاَنَّا لَااور بیشک ہم نہیں
    2. نَدْرِيْٓہم جانتے
    3. اَشَرٌّکیا شر
    4. اُرِيْدَارادہ کیا گیا
    5. بِمَنْ فِي الْاَرْضِساتھ ان کے جو زمین میں ہیں
    6. اَمْ اَرَادَیا ارادہ کیا
    7. بِهِمْساتھ ان کے
    8. رَبُّهُمْان کے رب نے
    9. رَشَدًابھلائی کا
    اور یہ کہ "ہماری سمجھ میں نہ آتا تھا کہ آیا زمین والوں کے ساتھ کوئی برا معاملہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے یا اُن کا رب اُنہیں راہ راست دکھانا چاہتا ہے"
  11. وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ﴿11﴾

    1. وَّاَنَّااور بیشک ہم
    2. مِنَّا الصّٰلِحُوْنَہم میں سے نیک لوگ ہیں
    3. وَمِنَّااور ہم میں سے
    4. دُوْنَعلاوہ ہیں
    5. ذٰلِكَاس کے
    6. كُنَّاہیں ہم
    7. طَرَآئِقَطریقوں میں
    8. قِدَدًامختلف
    اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فروتر ہیں، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں"
  12. وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ﴿12﴾

    1. وَّاَنَّااور بیشک ہم
    2. ظَنَنَّآسمجھتے تھے ہم
    3. اَنْ لَّنْکہ ہرگز نہیں
    4. نُّعْجِزَ اللّٰهَہم عاجز کرسکتے اللہ کو
    5. فِي الْاَرْضِزمین میں
    6. وَلَنْ نُّعْجِزَهٗاور ہرگز نہیں ہم عاجز کرسکتے اس کو
    7. هَرَبًابھاگ کر
    اور یہ کہ "ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کر سکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اُسے ہرا سکتے ہیں"
  13. وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ﴿13﴾

    1. وَّاَنَّااور بیشک ہم نے
    2. لَمَّا سَمِعْنَاجب سنا ہم نے
    3. الْهُدٰٓىہدایت کو
    4. اٰمَنَّا بِهٖایمان لے آئے ہم ساتھ اس کے
    5. فَمَنْ يُّؤْمِنْۢپس جو کوئی ایمان لائے گا
    6. بِرَبِّهٖاپنے رب پر
    7. فَلَا يَخَافُتو نہ وہ ڈرے گا
    8. بَخْسًاکم کرنے میں
    9. وَّلَا رَهَقًااور نہ زیادتی میں
    اور یہ کہ "ہم نے جب ہدایت کی تعلیم سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے اب جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہ ہوگا"
  14. وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا﴿14﴾

    1. وَّاَنَّااور بیشک ہم
    2. مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَہم میں سے کچھ مسلمان ہیں
    3. وَمِنَّا الْقٰسِطُوْنَاور ہم میں سے کچھ نافرمان ہیں
    4. فَمَنْتو جو کوئی
    5. اَسْلَمَاسلام لائے
    6. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    7. تَحَرَّوْاانہوں نے ارادہ کیا
    8. رَشَدًابھلائی کا
    اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ مسلم (اللہ کے اطاعت گزار) ہیں اور کچھ حق سے منحرف تو جنہوں نے اسلام (اطاعت کا راستہ) اختیار کر لیا انہوں نے نجات کی راہ ڈھونڈ لی
  15. وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ﴿15﴾

    1. وَاَمَّا الْقٰسِطُوْنَاور رہے ظالم لوگ
    2. فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَتو ہیں وہ جہنم کے لیے
    3. حَطَبًاایندھن
    اور جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں"
  16. وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ﴿16﴾

    1. وَّاَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْااور یہ کہ اگر انہوں نے استقامت اختیار کی
    2. عَلَي الطَّرِيْقَةِایک راستے پر
    3. لَاَسْقَيْنٰهُمْالبتہ پلائیں گے ہم ان کو
    4. مَّآءًپانی
    5. غَدَقًاوافر
    اور (اے نبیؐ، کہو، مجھ پر یہ وحی بھی کی گئی ہے کہ) لوگ اگر راہ راست پر ثابت قدمی سے چلتے تو ہم اُنہیں خوب سیراب کرتے
  17. لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ﴿17﴾

    1. لِّنَفْتِنَهُمْ فِيْهِتاکہ ہم آزمائش کریں ان کی اس میں
    2. وَمَنْ يُّعْرِضْاور جو کوئی اعراض برتے گا
    3. عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖاپنے رب کے ذکر سے
    4. يَسْلُكْهُداخل کرے گا اس کو
    5. عَذَابًاعذاب میں
    6. صَعَدًاسخت
    تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا
  18. وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ﴿18﴾

    1. وَّاَنَّ الْمَسٰجِدَاور بیشک مسجدیں
    2. لِلّٰهِاللہ کے لیے ہیں
    3. فَلَاپس نہ
    4. تَدْعُوْاتم پکارو
    5. مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
    6. اَحَدًاکسی ایک کو
    اور یہ کہ مسجدیں اللہ کے لئے ہیں، لہٰذا اُن میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو
  19. وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا٢ؕ۠ع﴿19﴾

    1. وَّاَنَّهٗاور بیشک وہ
    2. لَمَّا قَامَجب کھڑا ہوا
    3. عَبْدُ اللّٰهِاللہ کا بندہ
    4. يَدْعُوْهُکہ پکارے اس کو
    5. كَادُوْاقریب تھے وہ
    6. يَكُوْنُوْنَوہ ہوجائیں
    7. عَلَيْهِ لِبَدًااس پر گروہ گروہ
    اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اُس کو پکارنے کے لئے کھڑا ہوا تو لوگ اُس پر ٹوٹ پڑنے کے لئے تیار ہو گئے
  20. قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا﴿20﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. اِنَّمَآبیشک
    3. اَدْعُوْامیں پکارتا ہوں
    4. رَبِّيْاپنے رب کو
    5. وَلَآ اُشْرِكُاور نہیں میں شریک ٹھہراتا
    6. بِهٖٓ اَحَدًاساتھ اس کے کسی ایک کو
    اے نبیؐ، کہو کہ "میں تو اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا"
  21. قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا﴿21﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اِنِّىْبیشک میں
    3. لَآ اَمْلِكُنہیں مالک ہوسکتا
    4. لَكُمْتمہارے لیے
    5. ضَرًّاکسی نقصان کا
    6. وَّلَااور نہ
    7. رَشَدًابھلائی کا
    کہو، "میں تم لوگوں کے لئے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ کسی بھلائی کا"
  22. قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ﴿22﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اِنِّىْبیشک میں
    3. لَنْہرگز نہ
    4. يُّجِيْرَنِيْپناہ دے گا مجھ کو
    5. مِنَ اللّٰهِاللہ سے
    6. اَحَدٌکوئی ایک
    7. وَّلَنْاور ہرگز نہ
    8. اَجِدَمیں پاؤں گا
    9. مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
    10. مُلْتَحَدًاکوئی جائے پناہ
    کہو، "مجھے اللہ کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا اور نہ میں اُس کے دامن کے سوا کوئی جائے پناہ پا سکتا ہوں
  23. اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ﴿23﴾

    1. اِلَّا بَلٰغًامگر پہنچا دیتا ہے
    2. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    3. وَرِسٰلٰتِهٖاور اس کے رسول کی
    4. وَمَنْاور جو کوئی
    5. يَّعْصِ اللّٰهَنافرمانی کرے گا اللہ کی
    6. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول کی
    7. فَاِنَّتو بیشک
    8. لَهٗاس کے لیے
    9. نَارَ جَهَنَّمَجہنم کی آگ ہے
    10. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    11. فِيْهَآ اَبَدًااس میں ہمیشہ ہمیشہ
    میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں اب جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے"
  24. حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا﴿24﴾

    1. حَتّىٰٓیہاں تک کہ
    2. اِذَا رَاَوْاجب وہ دیکھیں گے
    3. مَا يُوْعَدُوْنَاسے جو وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
    4. فَسَيَعْلَمُوْنَتو عنقریب وہ جان لیں گے
    5. مَنْ اَضْعَفُکون زیادہ کمزور ہے
    6. نَاصِرًامددگار کے اعتبار سے
    7. وَّاَقَلُّاور کون زیادہ کم ہیں
    8. عَدَدًاتعداد کے اعتبار سے
    (یہ لوگ اپنی اِس روش سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور کس کا جتھا تعداد میں کم ہے
  25. قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا﴿25﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اِنْنہیں
    3. اَدْرِيْٓمیں جانتا
    4. اَقَرِيْبٌآیا قریب ہے
    5. مَّا تُوْعَدُوْنَوہ جو تم وعدہ کیے جاتے ہو
    6. اَمْ يَجْعَلُیا مقرر کردے گا
    7. لَهٗاس کے لیے
    8. رَبِّيْٓ اَمَدًامیرا رب، کوئی مدت
    کہو، "میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی لمبی مدت مقرر فرماتا ہے
  26. عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ﴿26﴾

    1. عٰلِمُ الْغَيْبِجاننے والا ہے غیب کا
    2. فَلَا يُظْهِرُپس نہیں وہ ظاہر کرتا
    3. عَلٰي غَيْبِهٖٓاپنے غیب پر
    4. اَحَدًاکسی ایک کو
    وہ عالم الغیب ہے، اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا
  27. اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًاۙ﴿27﴾

    1. اِلَّا مَنِ ارْتَضٰىمگر جس کو وہ پسند کرے
    2. مِنْ رَّسُوْلٍرسولوں میں سے
    3. فَاِنَّهٗپس بیشک وہ
    4. يَسْلُكُچلاتا ہے
    5. مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِاس کے آگے
    6. وَمِنْ خَلْفِهٖاور اس کے پیچھے
    7. رَصَدًامحافظ
    سوائے اُس رسول کے جسے اُس نے (غیب کا کوئی علم دینے کے لیے) پسند کر لیا ہو، تو اُس کے آگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہے
  28. لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا۠ع﴿28﴾

    1. لِّيَعْلَمَتاکہ وہ جان لے
    2. اَنْ قَدْکہ تحقیق
    3. اَبْلَغُوْاانہوں نے پہنچا دئیے
    4. رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْاپنے رب کے پیغامات
    5. وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيْهِمْاور احاطہ کیا ہے ساتھ اس کے جو ان کے پاس ہے
    6. وَاَحْصٰىاور اس نے گن رکھا ہے
    7. كُلَّ شَيْءٍہر چیز کو
    8. عَدَدًاعدد کے اعتبار سے
    تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے، اور وہ اُن کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے"