67. Al-Mulkالملك
The Sovereignty · Meccan · 30 ayahs · 2 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ١٘ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ﴿1﴾
- تَبٰرَكَ الَّذِيْبہت بابرکت ہے وہ ذات
- بِيَدِهِجس کے ہاتھ میں ہے
- الْمُلْكُساری بادشاہت
- وَهُوَاور وہ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- قَدِيْرُۨقدرت رکھنے والا ہے
نہایت بزرگ و برتر ہے وہ جس کے ہاتھ میں کائنات کی سلطنت ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہےاِ۟لَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ﴿2﴾
- الَّذِيْجس نے
- خَلَقَ الْمَوْتَپیدا کیا موت کو
- وَالْحَيٰوةَاور زندگی کو
- لِيَبْلُوَكُمْتاکہ آزمائے تم کو
- اَيُّكُمْکون ساتم میں سے
- اَحْسَنُ عَمَلًازیادہ اچھا ہے عمل میں
- وَهُوَ الْعَزِيْزُاور وہ زبردست ہے
- الْغَفُوْرُبخشش کرنے والا ہے
جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھیالَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا١ؕ مَا تَرٰى فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍ١ؕ فَارْجِعِ الْبَصَرَ١ۙ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ﴿3﴾
- الَّذِيْجس نے
- خَلَقَبنائے
- سَبْعَ سَمٰوٰتٍسات آسمان
- طِبَاقًااوپر تلے۔ تہ بہ تہ
- مَا تَرٰىنہ تم دیکھو گے
- فِيْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِرحمن کی تخلیق میں
- مِنْ تَفٰوُتٍکوئی نقص۔ کجی۔ خلل
- فَارْجِعِ الْبَصَرَپھر لوٹاؤ نگاہ کو
- هَلْ تَرٰىکیا تم دیکھتے ہو
- مِنْ فُطُوْرٍکوئی شگاف۔ کوئی رخنہ
جس نے تہ بر تہ سات آسمان بنائے تم رحمان کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربطی نہ پاؤ گے پھر پلٹ کر دیکھو، کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ﴿4﴾
- ثُمَّ ارْجِعِپھر لوٹاؤ
- الْبَصَرَنگاہ کو
- كَرَّتَيْنِبار بار
- يَنْقَلِبْلوٹ آئے گی
- اِلَيْكَ الْبَصَرُتیری طرف نگاہ
- خَاسِئًاذلیل ہوکر۔ عاجز ہو کر
- وَّهُوَ حَسِيْرٌاور وہ تھکی ہوئی ہوگی
بار بار نگاہ دوڑاؤ تمہاری نگاہ تھک کر نامراد پلٹ آئے گیوَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ﴿5﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- زَيَّنَّازینت دی ہم نے۔ خوب صورت بنایا ہم نے
- السَّمَآءَ الدُّنْيَاآسمان دنیا کو
- بِمَصَابِيْحَچراغوں کے ساتھ
- وَجَعَلْنٰهَااور بنایا ہم نے ان کو
- رُجُوْمًامارنے کی چیز
- لِّلشَّيٰطِيْنِشیطانوں کے لیے
- وَاَعْتَدْنَااور تیار کیا ہم نے
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابَ السَّعِيْرِجلنے کا عذاب
ہم نے تمہارے قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور اُنہیں شیاطین کو مار بھگانے کا ذریعہ بنا دیا ہے اِن شیطانوں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ ہم نے مہیا کر رکھی ہےوَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ﴿6﴾
- وَلِلَّذِيْنَ كَفَرُوْااور ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا
- بِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھ
- عَذَابُعذاب ہے
- جَهَنَّمَجہنم کا
- وَبِئْسَ الْمَصِيْرُاور کتنا برا ہے ٹھکانہ۔ لوٹنے کی جگہ
جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہےاِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُۙ﴿7﴾
- اِذَآ اُلْقُوْاجب وہ ڈالیں جائیں گے
- فِيْهَااس میں
- سَمِعُوْاسنیں گے
- لَهَاواسطے اس کے
- شَهِيْقًاچلانا
- وَّهِىَ تَفُوْرُاور وہ جوش کھارہی ہوگی
جب وہ اُس میں پھینکے جائیں گے تو اسکے دھاڑنے کی ہولناک آواز سنیں گے اور وہ جوش کھا رہی ہوگیتَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ﴿8﴾
- تَكَادُقریب ہے کہ
- تَمَيَّزُپھٹ جائے
- مِنَ الْغَيْظِغضب سے۔ غصے سے
- كُلَّمَآجب کبھی
- اُلْقِيَ فِيْهَاڈالی جائے گی اس میں
- فَوْجٌکوئی فوج۔ لوگوں کا گروہ
- سَاَلَهُمْپوچھیں گے ان سے
- خَزَنَتُهَآان کے داروغہ۔ چوکیدار
- اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا نہیں آیا تھا تمہارے پاس
- نَذِيْرٌکوئی ڈرانے والا
شدت غضب سے پھٹی جاتی ہو گی ہر بار جب کوئی انبوہ اس میں ڈالا جائے گا، اُس کے کارندے اُن لوگوں سے پوچھیں گے "کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا؟"قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ١ۙ۬ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۖۚ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ﴿9﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- بَلٰيکیوں نہیں
- قَدْ جَآءَنَاتحقیق آیا ہمارے پاس
- نَذِيْرٌڈرانے والا
- فَكَذَّبْنَاتو جھٹلادیا ہم نے
- وَقُلْنَااور کہا ہم نے
- مَا نَزَّلَ اللّٰهُنہیں نازل کی اللہ نے
- مِنْ شَيْءٍکوئی چیز
- اِنْ اَنْتُمْنہیں تم
- اِلَّامگر
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍ كَبِيْرٍبڑی گمراہی
وہ جواب دیں گے "ہاں، خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا، مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا اور کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے، تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو"وَ قَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ﴿10﴾
- وَقَالُوْااور وہ کہیں گے
- لَوْ كُنَّاکاش ہم ہوتے
- نَسْمَعُہم سنتے
- اَوْ نَعْقِلُیا ہم سمجھتے ہوتے
- مَانہ
- كُنَّاہوتے ہم
- فِيْٓ اَصْحٰبِ السَّعِيْرِدوزخ والوں میں سے
اور وہ کہیں گے "کاش ہم سنتے یا سمجھتے تو آج اِس بھڑکتی ہوئی آگ کے سزا واروں میں نہ شامل ہوتے"فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ﴿11﴾
- فَاعْتَرَفُوْاتو وہ اعتراف کرلیں گے
- بِذَنْۢبِهِمْاپنے گناہوں کا
- فَسُحْقًاتو لعنت ہے۔ دوری ہے
- لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِدوزخ والوں کے لیے
اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کر لیں گے، لعنت ہے ان دوزخیوں پراِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ﴿12﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- يَخْشَوْنَجو ڈرتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنے رب سے
- بِالْغَيْبِساتھ غیب کے۔ غائبانہ طور پر
- لَهُمْ مَّغْفِرَةٌان کے لیے بخشش ہے
- وَّاَجْرٌاور اجر
- كَبِيْرٌبہت بڑا
جو لوگ بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں، یقیناً اُن کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجروَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿13﴾
- وَاَسِرُّوْااور چھپاؤ۔ چپکے سے کرو
- قَوْلَكُمْبات اپنی
- اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖیا ظاہر کرو اس کو
- اِنَّهٗبیشک وہ
- عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
- بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
تم خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے (اللہ کے لیے یکساں ہے)، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہےاَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ١ؕ وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠ع﴿14﴾
- اَلَا يَعْلَمُکیا نہیں جانے گا
- مَنْ خَلَقَوہ جس نے پیدا کیا
- وَهُوَ اللَّطِيْفُاور وہ باریک بین ہے
- الْخَبِيْرُباخبر ہے
کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا ہے؟ حالانکہ وہ باریک بیں اور باخبر ہےهُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا وَ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖ١ؕ وَ اِلَیْهِ النُّشُوْرُ﴿15﴾
- هُوَوہ
- الَّذِيْاللہ وہ ذات ہے
- جَعَلَجس نے بنایا
- لَكُمُ الْاَرْضَتمہارے لیے زمین
- ذَلُوْلًاتابع۔ فرش
- فَامْشُوْاپس چلو
- فِيْ مَنَاكِبِهَااس کے اطراف میں
- وَكُلُوْااور کھاؤ
- مِنْ رِّزْقِهٖاس کے رزق میں سے
- وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- النُّشُوْرُدوبارہ زندہ ہونا
وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو تابع کر رکھا ہے، چلو اُس کی چھاتی پر اور کھاؤ خدا کا رزق، اُسی کے حضور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہےءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُۙ﴿16﴾
- ءَاَمِنْتُمْکیا بےخوف ہوگئے تم
- مَّنْاس سے جو
- فِي السَّمَآءِآسمان میں ہے
- اَنْ يَّخْسِفَکہ دھنسا دے
- بِكُمُ الْاَرْضَتم کو زمین میں
- فَاِذَا هِيَتو اچانک وہ
- تَمُوْرُلرزنے لگے۔ پھٹ جائے
کیا تم اِس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تمہیں زمین میں دھنسا دے اور یکایک یہ زمین جھکولے کھانے لگے؟اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا١ؕ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ﴿17﴾
- اَمْ اَمِنْتُمْکیا بےخوف ہوگئے تم کو
- مَّنْ فِي السَّمَآءِاس سے جو آسمان میں ہے
- اَنْ يُّرْسِلَکہ وہ بھیجے
- عَلَيْكُمْتم پر
- حَاصِبًاپتھروں کی بارش
- فَسَتَعْلَمُوْنَپس عنقریب تم جان لو گے
- كَيْفَ نَذِيْرِکیسے تھا ڈراؤ میرا
کیا تم اِس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے؟ پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ میری تنبیہ کیسی ہوتی ہےوَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ﴿18﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- كَذَّبَجھٹلایا
- الَّذِيْنَان لوگوں نے
- مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
- فَكَيْفَتو کس طرح
- كَانَ نَكِيْرِتھی پکڑ میری
اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں پھر دیکھ لو کہ میری گرفت کیسی سخت تھیاَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ١ؕۘؔ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍۭ بَصِیْرٌ﴿19﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا بھلا انہوں نے دیکھا نہیں
- اِلَى الطَّيْرِپرندوں کی طرف
- فَوْقَهُمْان کے اوپر
- صٰٓفّٰتٍصف بستہ
- وَّيَقْبِضْنَاور سمیٹ لیتے ہیں
- مَا يُمْسِكُهُنَّنہیں تھامتا ان کو
- اِلَّا الرَّحْمٰنُمگر رحمن
- اِنَّهٗبیشک وہ
- بِكُلِّ شَيْءٍۢہر چیز کو
- بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
کیا یہ لو گ اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے؟ رحمان کے سوا کوئی نہیں جو انہیں تھامے ہوئے ہو وہی ہر چیز کا نگہبان ہےاَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ١ؕ اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِیْ غُرُوْرٍۚ﴿20﴾
- اَمَّنْ هٰذَایا کون ہے یہ
- الَّذِيْجو
- هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْوہ لشکر ہو تمہارا
- يَنْصُرُكُمْجو مدد کرے تمہاری
- مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِرحمن کے سوا
- اِنِ الْكٰفِرُوْنَنہیں ہیں کافر
- اِلَّامگر
- فِيْ غُرُوْرٍدھوکے میں
بتاؤ، آخر وہ کونسا لشکر تمہارے پاس ہے جو رحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کر سکتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ منکرین دھوکے میں پڑے ہوئے ہیںاَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ١ۚ بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ﴿21﴾
- اَمَّنْ هٰذَا الَّذِيْیا کون ہے وہ جو
- يَرْزُقُكُمْرزق دے گا تم کو
- اِنْ اَمْسَكَاگر تھام لیا۔ روک لیا
- رِزْقَهٗاس نے رزق اپنا
- بَلْ لَّجُّوْابلکہ وہ اڑے ہوئے ہیں
- فِيْ عُتُوٍّسرکشی میں
- وَّنُفُوْرٍبھاگنے میں
یا پھر بتاؤ، کون ہے جو تمہیں رزق دے سکتا ہے اگر رحمان اپنا رزق روک لے؟ دراصل یہ لوگ سر کشی اور حق سے گریز پر اڑے ہوئے ہیںاَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿22﴾
- اَفَمَنْ يَّمْشِيْکیا پھر جو چلتا ہے
- مُكِبًّاسرنگوں ہوکر۔ سر جھکا کر
- عَلٰي وَجْهِهٖٓاپنے چہرے پر
- اَهْدٰٓىزیادہ ہدایت یافتہ ہے
- اَمَّنْ يَّمْشِيْیا جو چلتا ہے
- سَوِيًّاسیدھا
- عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍسیدھے راستے پر
بھلا سوچو، جو شخص منہ اوندھائے چل رہا ہو وہ زیادہ صحیح راہ پانے والا ہے یا وہ جو سر اٹھائے سیدھا ایک ہموار سڑک پر چل رہا ہو؟قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ﴿23﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- هُوَ الَّذِيْٓوہ ذات ہے
- اَنْشَاَكُمْجس نے پیدا کیا تم کو
- وَجَعَلَاور بنائے اس نے
- لَكُمُ السَّمْعَتمہارے لیے کان
- وَالْاَبْصَارَاور آنکھیں
- وَالْاَفْئِدَةَاور دل
- قَلِيْلًا مَّاکتنا تھوڑا
- تَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرتے ہو
اِن سے کہو اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا، تم کو سننے اور دیکھنے کی طاقتیں دیں اور سوچنے سمجھنے والے دل دیے، مگر تم کم ہی شکر ادا کرتے ہوقُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿24﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- هُوَ الَّذِيْوہ اللہ وہ ذات ہے
- ذَرَاَكُمْجس نے پھیلایا تم کو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَاِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَاور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے
اِن سے کہو، اللہ ہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گےوَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿25﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- مَتٰىکب ہے
- هٰذَا الْوَعْدُیہ وعدہ
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- صٰدِقِيْنَسچے
یہ کہتے ہیں "اگر تم سچے ہو تو بتاؤ یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟"قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿26﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- اِنَّمَا الْعِلْمُبیشک علم
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس ہے
- وَاِنَّمَآاور بیشک
- اَنَا نَذِيْرٌمیں ڈرانے والا ہوں
- مُّبِيْنٌکھلم کھلا
کہو، "اِس کا علم تو اللہ کے پاس ہے، میں تو بس صاف صاف خبردار کر دینے والا ہوں"فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓئَتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ﴿27﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- رَاَوْهُوہ دیکھ لیں گے اس کو
- زُلْفَةًنزدیک
- سِيْٓئَتْبگڑ جائیں گے
- وُجُوْهُ الَّذِيْنَچہرے ان لوگوں کے
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- وَقِيْلَاور کہہ دیاجائے گا
- هٰذَا الَّذِيْیہ ہے وہ چیز
- كُنْتُمْتھے تم
- بِهٖساتھ اس کے
- تَدَّعُوْنَتم تقاضا کرتے
پھر جب یہ اُس چیز کو قریب دیکھ لیں گے تو اُن سب لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے جنہوں نے انکار کیا ہے، اور اُس وقت ان سے کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ چیز جس کے لیے تم تقاضے کر رہے تھےقُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَا١ۙ فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ﴿28﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- اَرَءَيْتُمْکیا دیکھا تم نے
- اِنْ اَهْلَكَنِيَ اللّٰهُاگر ہلاک کردے مجھ کو اللہ
- وَمَنْ مَّعِيَار اسے جو میرے ساتھ ہے
- اَوْ رَحِمَنَایا وہ رحم کرے ہم پر
- فَمَنْ يُّجِيْرُتو کون پناہ دے گا
- الْكٰفِرِيْنَکافروں کو
- مِنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍدردناک عذاب سے
اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کرے، کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچا لے گا؟قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿29﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- هُوَوہی
- الرَّحْمٰنُرحمن
- اٰمَنَّا بِهٖایمان لائے ہم اس پر
- وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَااور اسی پر توکل کیا ہم نے
- فَسَتَعْلَمُوْنَپس عنقریب تم جان لوگے
- مَنْ هُوَکون ہے وہ جو
- فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍکھلی گمراہی میں ہے
اِن سے کہو، وہ بڑا رحیم ہے، اسی پر ہم ایمان لائے ہیں، اور اُسی پر ہمارا بھروسا ہے، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ صریح گمراہی میں پڑا ہوا کون ہےقُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠ع﴿30﴾
- قُلْ اَرَءَيْتُمْکہہ دیجئے کیا دیکھا تم نے
- اِنْاگر
- اَصْبَحَہوجائے
- مَآؤُكُمْپانی تمہارا
- غَوْرًاخشک ۔ گہرا
- فَمَنْ يَّاْتِيْكُمْتو کون ہے جو لائے تمہارے پاس
- بِمَآءٍ مَّعِيْنٍبہتا پانی
اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر تمہارے کنوؤں کا پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو اِس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں تمہیں نکال کر لا دے گا؟